چیئرمین واپڈا کا داسو پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ر) نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے تمام اہم سائٹس پر تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ پراجیکٹ کے جنرل منیجر/ ڈائریکٹر کے علاوہ کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کے پراجیکٹ منیجرز بھی موجود تھے۔ چیئرمین واپڈا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مین ڈیم کی فاؤنڈیشن کی کھدائی کا کام جنوری 2026 میں مکمل ہو گا جس کے بعد رولر کمپیکٹ کنکریٹ (آر سی سی) کے ٹرائل شروع ہونگے، جو دو سے تین ماہ میں مکمل ہوں گے۔ پراجیکٹ کے مین ڈیم کیلئے آر سی سی ورکس 2026 کی دوسری سہ ماہی میں شروع ہونگے۔ پراجیکٹ پر کئی اہم اہداف حاصل کئے جا چکے ‘ 20 مختلف مقامات پر تعمیراتی کام بیک وقت جاری ہے۔ چیئرمین واپڈا نے کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کو ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی کام میں تیزی لائیں تاکہ سکیورٹی اور امن و امان کے مسائل کی وجہ سے ضائع ہونے والے وقت کا ازالہ کیا جا سکے۔ پراجیکٹ پر کام کرنے والے فریقین نے تمام سائٹس پر تعمیراتی کام کے تسلسل کو یقینی بنانے کیلئے مقامی انتظامیہ اور پولیس کے کلیدی کردار پر زور دیا، کیونکہ تعمیراتی کام احتجاج اور روڈ بلاک کی وجہ سے بار بار تعطل کا شکا ر ہوجاتا ہے۔ چیئرمین واپڈا نے متبادل شاہراہ قراقرم کیلئے برسین پل کے آرچ پورشن کا افتتاح بھی کیا۔خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی مجمو عی پیداواری صلاحیت 4320 میگا واٹ ہے۔ اسے دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ ہر مرحلے کی پیداواری صلاحیت 2160 میگاواٹ ہے۔ اس وقت پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔ دوسرے مرحلے کی تعمیر پر نیشنل گرڈ کو مزید 9 ارب یونٹ بجلی حاصل ہو گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیئرمین واپڈا تعمیراتی کام
پڑھیں:
پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔
تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔
پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔
انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔
تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔