پاکستانی فلم نایاب ایس سی او فلم فیسٹیول میں مقابلے کیلئے منتخب
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار اوسامہ خان کی فلم "نایاب" کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فلم فیسٹیول 2025 میں باقاعدہ طور پر مقابلے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔
یہ فیسٹیول شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس کا حصہ ہے، جو مختلف ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور فلمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔
فلم "نایاب" کو اس اعزاز کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کا موقع ملا ہے، جو پاکستانی سینما کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ اس انتخاب کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے معیار اور تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف سمجھا جا رہا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Irfanistan ???? | content creator (@irfanistan)
یاد رہے کہ SCO فلم فیسٹیول میں رکن ممالک کی فلموں کو پیش کیا جاتا ہے، جہاں مختلف ثقافتوں کو اجاگر کرنے والی فلموں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی فلمیں بین الاقوامی ناظرین تک رسائی حاصل کرتی ہیں اور عالمی سطح پر اپنی شناخت بناتی ہیں۔
یمنیٰ زیدی کی یہ فلم اس سے قبل بھی کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہے۔ فلم نایاب کو فرانس میں ہونے والے ’ورلڈ کانز فلم فیسٹیول‘ میں بھی مئی 2024 میں دو ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔
اس فلم کی کہانی کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک نایاب نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہےے جس کا مرکزی کردار یمنیٰ زیدی نے ادا کیا ہے جو کہ بچپن سے ہی کرکٹر بننا چاہتی تھیں لیکن خاندان اور سماجی مسائل کی وجہ سے اسے مشکلات درپیش آتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فلم فیسٹیول
پڑھیں:
ہانگ کانگ سکسز: سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا کو شکست، پاکستان کی فائنل میں رسائی
ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔
خواجہ نافع 50 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بناسکی۔
کرس گرین 46 اور کپتان ایلکس روز 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، محمد شہزاد اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔