سنجھورو : محرم الحرام انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سنجھورو(نمائندہ جسارت )محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی۔رواداری۔امن و امان اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے چیرمین میونسپل کمیٹی سنجھورو رانا انور راجپوت کی زیر صدارت اھم اجلاس تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی رواداری اور امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے چیرمین میونسپل کمیٹی سنجھورو رانا انور راجپوت کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ھوا جس میں سید علی اصغر شاھ۔ سید نیاز علی شاھ۔ سید نوید شاھ بخاری۔ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں چیرمین میونسپل کمیٹی سنجھورو رانا انور راجپوت نے میونسپل عملہ کو ھدایت دیتے ھوئے کہا کہ محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر صفائی سھترائی۔پانی کی چھٹکار روشنی اور لائٹ اور دیگر ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے اس میں کسی بھی قسم کی کمی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محرم الحرام
پڑھیں:
چہلم امام حسینؑ اور عرس داتا دربار، ڈپٹی کمشنر نے خصوصی انتظامات کی ہدایت کر دی
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسینؑ اور عرس داتا گنج بخشؒ انتہائی اہم مواقع ہیں، عزاداروں اور زائرین کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تمام محکمے عاشورہ کی طرح چہلم اور عرس پر بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ منتظمین ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں، شہریوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام اور عرس داتا گنج بخشؒ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کی۔ اجلاس میں ایس پی سکیورٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی۔ شرکاء نے محرم الحرام کے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ میں بہتری آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا نتیجہ ہے، جبکہ ممبران امن کمیٹی امن و امان کے قیام میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا کردار قابل ستائش ہے۔
شرکاء نے کہا کہ پاک فوج کو سرحد پار دشمن کو شکست دینے پر سلام پیش کرتے ہیں۔ چہلم اور عرس کے جلوسوں کے روٹس پر بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں، روٹس پر پیچ ورک، لائٹنگ اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسینؑ اور عرس داتا گنج بخشؒ انتہائی اہم مواقع ہیں، عزاداروں اور زائرین کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تمام محکمے عاشورہ کی طرح چہلم اور عرس پر بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ منتظمین ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں، شہریوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔