پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ’کیا حکومت کو دوبارہ ووٹ کی ضرورت نہیں؟‘
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے ہوگئی۔
اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسےفی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور ان کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ظالم حکومت نے پیٹرول بم گرا دیا۔ دنیا میں تیل کی قیمت گرنے کے باوجود پاکستان کی عوام دشمن حکومت نےعوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔ صارف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کی ساری سیاسی کمائی عوام کی چمڑی اتارنے کے لیے گروی رکھ کر حکومت لی ہے۔
بے شرم ظالم حکومت نے پیٹرول بم گرا دیا
دنیا میں تیل کی قیمت گرنے کے باوجود پاکستان کی عوام دشمن حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا اور نو روپے پیٹرول اور گیارہ روپے ڈیزل کی قمیت بڑھا دی ہے
شہباز شریف نے نواز شریف کی ساری سیاسی کمائی عوام کی چمڑی اتارنے کے لیے گروی رکھ کر حکومت… pic.
— RAShahzaddk (@RShahzaddk) June 30, 2025
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئیٹر ہینڈل سے پیٹرول کی قیمتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک طرف اشتہارات میں دودھ و شہد کی ندیاں بہانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف پٹرول، گیس، بجلی، ادویات سمیت تمام بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں روز بروز بےتحاشہ اضافہ کر کے پہلے سے مہنگائی کے دلدل میں دھنسی عوام کا مزید استحصال جاری ہے۔
ڈیزل 10.39 روپے اور پیٹرول 8.36 روپے مہنگا۔۔
ایک طرف اشتہارات میں دودھ و شہد کی ندیاں بہانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف پٹرول، گیس، بجلی، ادویات سمیت تمام بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں روز بروز بےتحاشہ اضافہ کر کے پہلے سے مہنگائی کے دلدل میں دھنسی عوام کا مزید… pic.twitter.com/3deriKms7h
— PTI (@PTIofficial) June 30, 2025
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کا باعث بنے گاکیونکہ اس سے مہنگائی بڑھے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس اضافہ کو واپس لیا جائے اور حکومتی معاملات چلانے کیلے ہر بار عوام کو کمر توڑ مہنگائی کے سپرد کرنے کے غلط طریقہ کار کو ترک کیا جائے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کا باعث بنے گاکیونکہ اس سے مہنگائی بڑھے گی۔
اس اضافہ کو واپس لیا جائے اور حکومتی معاملات چلانے کیلے ہر بار عوام کو کمر توڑ مہنگائی کے سپرد کرنے کے غلط طریقہ کار کو ترک کیا جائے۔ pic.twitter.com/xKwKho7Z8l
— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) July 1, 2025
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر میاں داؤد نامی صارف نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے امبلی میں ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جس پر لکھا ہے کہ پیٹرول مہنگا، وزیراعظم چور۔ صارف نے طنزاً کہا کہ ن لیگ نے اپنا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
پیٹرول مہنگا، وزیر اعظم چور
ن لیگ کا اعلامیہ جاری pic.twitter.com/8i9bauKoSs
— Mian Dawood (@miandawoodadv) July 1, 2025
رضوان غلزئی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نااہل لوگوں کی نالائقی کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہے ہیں۔
حکومت نے رات گئے پاکستانیوں پر پیٹرول بم گرا دیا۔ ڈیزل دس روپے 39 پیسے فی لیٹر، پیٹرول 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔
نااہل لوگوں کی نالائقی کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہے ہیں۔ pic.twitter.com/L0odHRJ1Mr
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) June 30, 2025
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ پیٹرول کی قیمت اتنی بڑھ گئی ہے کہ اب گاڑی چلانے کے بجائے پیدل چلنا بھی صحت اور جیب دونوں کے لیے بہتر لگنے لگا ہے۔
پیٹرول کی قیمت اتنی بڑھ گئی ہے کہ اب گاڑی چلانے کے بجائے پیدل چلنا بھی صحت اور جیب دونوں کے لیے بہتر لگنے لگا ہے۔ ????♂️⛽ pic.twitter.com/86kAhlScZY
— Arshad Ali (@ArshadAliUmar) July 1, 2025
محمد لطیف ستی نے لکھا کہ ہم نے ووٹ نواز شریف صاحب کو دیا نہ کہ شہباز شریف کو دیا تھا ہمارا سوال نواز شریف صاحب سے ہے ہم 199 سے 201 یونٹ پر احتجاج کر رہے تھے کہ شہباز شریف نے بجلی کے ساتھ گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور ساتھ ہی پیٹرول اور ڈیزل میں اضافہ کر دیا ہے۔ صارف نے لکھا کہ میاں نواز شریف صاحب ہمیں کس ظالم قصائی کے حوالے کر دیا ہے آپ نے کیا دوبارہ آپ کو ووٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
ھم نے ووٹ نواز شریف صاحب کو دیا نہ کہ شہباز شریف کو دیا تھا ھمارا سوال نواز شریف صاحب سے ھے ھم 199 سے 201 یونٹ پر لکھ رہے تھے رو رہے تھے احتجاج کر رہے تھے شہباز شریف بجلی کے ساتھ گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور ساتھ ہی پیٹرول اور ڈیزل میں اضافہ کر دیا ہے میاں نواز شریف صاحب ھمیں…
— محمد لطیف ستی بحرین (@LatifDeewana) June 30, 2025
واضح رہے کہ حکومت ہر 15 روز کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔ حکومت نے رواں 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول کی قیمت میں اضافہ پیٹرولیم مصنوعات وفاقی حکومتذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیٹرول کی قیمت میں اضافہ پیٹرولیم مصنوعات وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی قیمتوں میں اضافہ پیٹرول بم گرا دیا پیٹرول اور ڈیزل نواز شریف صاحب پیٹرول کی قیمت کہ شہباز شریف پیسے فی لیٹر ڈیزل کی قیمت کی قیمت میں مہنگائی کے سے مہنگائی نے لکھا کہ کر دیا ہے اضافہ کر حکومت نے رہے تھے کو دیا کے لیے کے بعد
پڑھیں:
یکم جولائی سے پیٹرول بم گرنے کا خدشہ، قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: یکم جولائی سے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور معاشی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کاکہنا ہےکہ نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کے لیے کیا جائے گا اور اس حوالے سے اوگرا نے قیمتوں میں ممکنہ رد و بدل کی سمری وزارتِ پیٹرولیم کو ارسال کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے، سمری موصول ہونے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان آج رات متوقع ہے۔
ذرائع کاکہنا تھا کہ حتمی منظوری وزیراعظم کی مشاورت سے وزیر خزانہ دیں گے، جس کے بعد قیمتوں کے نفاذ کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب شہریوں نے اس ممکنہ اضافے پر شدید تشویش کا اظہارکہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے حالات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ عوام کی قوتِ خرید کو مزید کمزور کر دے گا اور ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر روزمرہ ضروریات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وقفے وقفے سے اضافہ ہوتا رہا ہے، جس نے عام شہری کو شدید مالی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے، یکم جولائی کی قیمتیں اب اس بات کا تعین کریں گی کہ مہنگائی کی نئی لہر کتنی شدید ہوگی۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مقامی سطح پر روپے کی قدر میں کمی اس ممکنہ مہنگائی کی بنیادی وجوہات ہیں، روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ اور درآمدی اخراجات میں اضافے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔