گیس قیمتوں میں فکسڈ چارجز قابل مذمت ہے ،پروفیسرمحبوب
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ، صدرپبلک ایڈکمیٹی میاںانوارالحق ایڈووکیٹ نے حکومت کی طرف سے ایک بار پھر سوئی گیس کی قیمتوںاور فکسڈچارجزمیں15سوروپے تک اضافہ کرنے پرشدیدتنقیدکرتے ہوئے اسے مہنگائی کے مارے عوام پر ڈرون حملہ قراردیتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کامطالبہ کیاہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ایک طرف عوام کو معمولی ریلیف فراہم کرتی ہے تو دوسری جانب کسی اور چیز کی قیمت میں اضافہ کر کے کسر پوری کر دی جاتی ہے۔ حکمرانوں نے بجلی اور گیس کے بلوں کو عوام کیلئے موت کے پھندے بنا دیا ہے۔ قوم اب بھی نہ بیدار ہوئی تو آئی ایم ایف کے غلام در غلام حکمران عوام کو بھکاری بنادیں گے ۔ حکمران اگر عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو تکلیف بھی نہ دیں ۔ عوام کو تکلیف پہنچانے والے عوامی غیظ وغضب سے بچ نہیں سکیں گے۔انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کی طرف سے25کروڑ عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ بجلی ،گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پیداواری لاگت بڑھنے سے فیصل آباد کی ایک سو سے زائد چھوٹی بڑی فیکٹریاں بند ہو گئیں جس سے لاکھوں مزدور بیروزگار ہو چکے ہیں۔ فیکٹریوں کو ایکسپورٹ آرڈرز ملنا بند ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کی نصف سے زائد آبادی بیروزگار ہو چکی ہے، دوتہائی آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ 25 ہزار اوسطاً تنخواہ لینے والے شخص کا گھر کا بنیادی خرچہ75ہزاروپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ پاکستان چندخاندانوں کا نہیں25 کروڑ عوام کا ہے۔لہٰذا ایسی پالیسیاں مرتب کی جانی چاہئیں جن سے 99 فیصد عوام کو ریلیف میسر ہو ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عوام کو
پڑھیں:
صمود فلوٹیلا پر حملہ قابل مذمت ،گرفتار افراد کو رہا کیا جائے،وزیراعظم
غزہ فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی شرکت پاکستانی عوام کی امنگوں اور جذبے کی نمائندگی ہے،شہبازشریف
بے لوث کارکنوں کا واحد جرم یہ تھا کہ وہ بے کس اور مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد لے کر جارہے تھے،بیان
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے صمود فلوٹیلا پرحملے کی مذمت کرتے ہیں، حراست میں لئے گئے گرفتار انسانی ہمدرد کارکنوں کو رہاکیا جائے۔وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ صمود فلوٹیلا پربزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے، صمود فلوٹیلا پر 44 ممالک کے450سے زائد انسانی ہمدرد کارکن سوار تھے جنہیں اسرائیلی فوج نے غیرقانونی طورپر حراست میں لے لیا ہے ،ان بے لوث کارکنوں کا واحد جرم یہ تھا کہ وہ بے کس اور مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد لے کر جارہے تھے ، اسرائیلی فوج کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کی سلامتی کیلئے دعاگو ہیں، ہم ان تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔اسرائیلی جارحیت کو فوری طورپرروکنااور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بناناہی وقت سب سے بڑا تقاضا ہے ۔