WE News:
2025-08-07@14:25:42 GMT

پہلا اجلاس، پہلا قدم: پنجاب اسمبلی کی سیاحت کمیٹی فعال

اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT

پہلا اجلاس، پہلا قدم: پنجاب اسمبلی کی سیاحت کمیٹی فعال

چیئرمین ملک لال محمد کی زیر صدارت منعقدہ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیاحت کے پہلے اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری ڈیپارٹمنٹل کمیٹیز عامر لیاقت چھٹہ، سیکرٹری ٹوارزم پنجاب سمیت محکمہ سیاحت کے دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران محکمہ سیاحت کی جانب سے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں پاکستان کے سیاحتی شعبے کے معاشی اثرات کو اجاگر کیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیاحت پاکستان کی مجموعی جی ڈی پی میں 5.

9 فیصد حصہ کی شریک ہے اور اب تک اس شعبے نے تقریباً 4 کروڑ 10 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات میں داخلے کے لیے فیس مقرر، ’اگلے سال ویزا لگوا کر جانا پڑے گا‘

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہر سال تقریباً 12 لاکھ غیر ملکی سیاح پاکستان کا رخ کرتے ہیں، جو سالانہ اندازاً ایک ارب امریکی ڈالر خرچ کرتے ہیں، اسی طرح ملکی سیاحوں کے سالانہ اخراجات کا تخمینہ تقریباً 2,900 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

اجلاس میں سیاحتی سہولیات کی کمی کے پیش نظر کمیٹی نے چولستان اور قلعہ دراوڑ کے دورے کی تجویز دی تاکہ زمینی حقائق کا جائزہ لیا جا سکے، محکمہ سیاحت نے ان دوروں کے انتظامات پر اتفاق کیا، جس کا مقصد علاقے میں درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: معروف کاروباری شخصیت یاسر الیاس وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت تعینات

اجلاس کا اختتام شرکا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی ڈالر پنجاب اسمبلی جی ڈی پی چولستان سیاح سیاحت غیرملکی قائمہ کمیٹی قلعہ دراوڑ محکمہ سیاحت ملک لال محمد

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی ڈالر پنجاب اسمبلی جی ڈی پی چولستان سیاح سیاحت غیرملکی قائمہ کمیٹی محکمہ سیاحت ملک لال محمد محکمہ سیاحت

پڑھیں:

محکمہ موسمیات کی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شمال مشرقی اضلاع میں چند ایک مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ ژوب، بارکھان، خضدار، موسیٰ خیل میں شام یا رات کے وقت بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • حکومت پنجاب کا صوبے میں صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ
  • محکمہ موسمیات کی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی
  • پنجاب میں سکولوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور
  •  وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات کا اجلاس
  • قومی اسمبلی: غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی، غیرت کے نام پر قتل کیخلاف قراردادیں منظور
  • ٰاے پی این ایس-پی اے اے مشترکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس اے پی این ایس ہاؤس کراچی میں منعقدٰ
  • پنجاب اسمبلی: سپیکر نے اپوزیشن کے گرفتار 9 ارکان کیخلاف ایف آئی آر روکنے، رہائی کا حکم دیدیا
  • کشمیر بنے گا پاکستان، محکمہ داخلہ پنجاب میں یوم استحصال کشمیر پر تقریب
  • غزہ کے پاکستان میں زیر تعلیم طلبا کا پتریاٹہ کا تفریحی دورہ