پنجاب میں سکولوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست 2025ء ) صوبہ پنجاب میں سکولوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے سکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اختتام قریب ہے لیکن فی الحال 15 اگست سے سکول دوبارہ کھولنے سے متعلق کوئی بھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن صوبہ پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع دینے پر غور کر رہا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے حکام کا مؤقف ہے کہ ’موجودہ موسم میں جاری شدید گرمی اور حبس بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تعطیلات میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے‘، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ ’گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا، سکولوں سے متعلق کوئی بھی فیصلہ موجودہ موسم، والدین کی آراء اور محکمہ موسمیات کی رپورٹس کی روشنی میں جلد متوقع ہے۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ حکومت پنجاب نے 28 مئی سے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت سکولز میں 28 مئی سے 14 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات دی گئیں اور پنجاب بھر کے تمام سکولز 15اگست سے دوبارہ کھولنے کا کہا گیا تھا۔ دوسری طرف صوبہ سندھ اور بلوچستان میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہو چکی ہیں اور دونوں صوبوں میں تعلیمی ادارے یکم اگست ست دوبارہ کھل چکے ہیں، جس کے ساتھ ہی سندھ اور بلوچستان میں تدریسی عمل کا آغاز بھی ہو چکا ہے، محکمہ تعلیم سندھ نے 1 جون سے 31 جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا ، چھٹیاں ختم ہونے کے بعد بچے یکم اگست سے واپس سکول آنا شروع ہوگئے جب کہ کراچی میں زیادہ تر نجی سکولز 4 اگست سے کھولے گئے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی چھٹیوں اگست تک اگست سے
پڑھیں:
آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹ کو زمین بوس کر دیا گیا: محکمہ ماحولیات پنجاب
---فائل فوٹومحکمۂ ماحولیات پنجاب نے لاہور میں انسدادِ اسموگ آپریشن کے تحت آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹ کو زمین بوس کر دیا۔
محکمۂ ماحولیات پنجاب کے ترجمان کے مطابق ایک ہی رات میں دو بار سرکاری سِیل توڑنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
محکمۂ ماحولیات پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صنعتی یونٹ سے بھاری مقدار میں کاربن کے تھیلے، غیر قانونی اسٹوریج اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیرِ اطلاعات پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خصوصی مانیٹرنگ ٹیموں کی انسدادِ اسموگ آپریشن کے تحت 24 گھنٹے نگرانی جاری ہے، صنعتی اسموگ کے خلاف فیصلہ کُن آپریشن جاری رہے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحول سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، سِیل توڑنے والے صنعتی مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔