لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر گڑھ میں گونگی بہری لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرگڑھ میں بہری اور گونگی لڑکی کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا انسان نہیں، درندہ ہے۔ ایسے مجرموں کو مثالی سزائیں دلوا کر نشان عبرت بنانا ہوگا ۔ پولیس نے دفعہ 376 (iii) کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ متاثرہ لڑکی کو قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جائے گی اور کیس کی شفاف اور تیز رفتار پیروی کو یقینی بنایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لڑکی کے ساتھ زیادتی

پڑھیں:

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اظہار یکجہتی ، ملک بھر میں کل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی

سٹی 42: وزیراعظم  نے یوم استحصال کے موقع کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں 

کل ملک بھر میں یوم استحصال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی،وزیراعظم کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا 

نوٹیفکیشن  کے مطابق کل صبح 10 بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

وزیراعظم نےیہ احکامات یوم استحصال پرکشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کےطور دیئے ہیں،

مہنگی چینی پر جرمانہ ؛ 50 شوگرملز نےسپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

متعلقہ مضامین

  • پسند سے شادی کی، والد دھمکیاں دیتے ہیں، ڈیفنس کی رہائشی لڑکی کا سپریم کورٹ میں بیان
  • پاکستان و امریکا کے تعلقات مضبوط اور دیرپا ہیں: مریم نواز
  • وفاقی حکومت کا بجلی بلوں کی مد میں ڈیجیٹل مردم شماری کرانے کا فیصلہ
  • کسی بھی شہرجانا ہو کرایہ صرف 20 روپے ؟ بڑا اعلان ہوگیا
  • کسی بھی شہر جانا ہو، کرایہ صرف 20 روپے؟ بڑا اعلان ہوگیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین میں تجرباتی سفر
  • والدہ کی گرفتاری پر عثمان ڈار نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اہم سوال کر ڈالا
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ اجلاس، بیشتر ایجنڈا آئٹمز پیش
  • یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اظہار یکجہتی ، ملک بھر میں کل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی