لاہور، خاتون سے زیادتی کا چوتھا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
لاہور میں چوہنگ کے علاقے میں خاوند کے سامنے بیوی کے گینگ ریپ کا چوتھا مرکزی ملزم پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔
سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے قصور میں چھاپا مارا، فائرنگ کے تبادلے میں مرکزی ملزم عمران ہلاک ہوگیا۔
سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ملزم عمران نے گینگ ریپ کی مکمل پلاننگ کی تھی۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق مقدمے میں نامزد 3 ملزمان اویس، زاہد اور ارشاد پہلے مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ چوہنگ میں 4 ملزمان نے خاتون کو خاوند کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
واقعے کا وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کارکنان کی پوری ریلی گرفتار، انتہائی مطلوب ملزم بھی ہاتھ آگیا
لاہور: ماڈل ٹاون پولیس نے پی ٹی آئی کی پوری ریلی کو روک کر تمام 28 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں نکالی جانے والی پانچ اگست کی ریلی کی قیادت گجرات سے تعلق رکھنے والے رہنما ندیم بٹ کررہے تھے۔
پولیس نے ریلی کو روک کر اُس میں شریک تمام 28 افراد کو حراست میں لے لیا، گرفتار کیے گئے افراد میں کئی مقدمات میں نامزد مطلوب ملزم ندیم بٹ بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق کارکنان کے ڈالے ، ہاِئی ایس وین اور کاریں بھی قبضہ میں لے لیں جبکہ گرفتار کیے گئے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری کی گئی قیدیوں کی فہرست کے مطابق حراست میں لیے گئے کارکنان میں قمر رضا، سیف، مناف حنیف، احتشام، گجرات کے محمد حسین صفدر، حسن افضال، سرائے عالمگیر کے رہائشی ہارون رشید شامل ہیں۔
اس کے علاوہ محمد افضل، محمد اعظم، داؤد، جاوید اقبال، ندیم اختر، یاسر خان، قادر، غلام عباس، غلام مصطفی، محمد علی، طارق اقبال، بلاول ، نعمان احمد، احتشام ، وسیم عباس اور وسیم ارشد شامل ہیں۔