محکمہ لائیو اسٹاک میں بے ضابطگی،
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
مچھلی کی خوراک پر21 کروڑ کا خرچ ظاہر
میسرز پرویز ایسوسی ایٹس کو ٹھیکہ جاری ہوا ، میسرز طلحہ انٹرپرائز سے خریداری کروائی،ذرائع
مشترکہ انسپکشن بھی نہیں ہوئی اور ناہی خوراک خریداری کی تصدیق ، تحقیقات کی سفارش
محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ میں کروڑوں کا اسکینڈل سامنے آگیا، 21 کروڑ مچھلی کی خوراک پر خرچ کرنے کا دعوی، ٹھیکہ بھی من پسند کمپنی کو جاری، اعلی حکام نے انکوائری کرنے کی سفارش کر دی۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے اشتراک سے شروع کئے گئے منصوبے ایکسلیریٹڈ ایکشن پلان (فشریز سیکٹر) میں مالی سال 2022-23 اور 2023-24 کے دوران پروجیکٹ کوآرڈینیٹر نے مچھلی کے مختلف تالابوں کو 21 کروڑ روپے کی خوراک فراہم کرنے کا دعوی کیا، ٹینڈر میں ٹھیکہ میسرز پرویز ایسوسی ایٹس کو جاری کیا گیا لیکن پروجیکٹ کوآرڈینیٹر نے مچھلی کی کروڑوں روپے کی خوراک ایک اور کمپنی میسرز طلحہ انٹرپرائز سے خرید کروائی جس سے کوئی تحریری معاہدہ ہی نہیں کیا گیا جس کے باعث من پسند کمپنی سے اسٹیمپ ڈیوٹی اور ضمانت کی رقم بھی وصول نہ کرنے کے باعث حکومت سندھ کو مالی نقصان ہوا، جبکہ مچھلی کے تالابوں میں خوراک فراہم کرنے کی مشترکہ انسپکشن بھی نہیں کی گئی جس سے مچھلی کو کروڑوں روپے کی خوراک فراہم کرنے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ اعلی حکام نے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر(آپ فشریز سیکٹر) اور محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کے افسران کو آگاہ کیا کہ منصوبے میں سنگین بے ضابطگیاں ہوئیں ہیں جس پر ڈپارٹمنٹل اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کو ہدایت کی گئی کہ مچھلی کو خوراک کی فراہمی کے وڈیو ثبوت فراہم کئے جائیں لیکن اعلی حکام اس پر مطمئن نہیں ہوئے اور 21 کروڑ روپے کی خوراک مچھلی کے تالابوں کو فراہم کرنے کی انکوائری کرنے کی سفارش کی ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: روپے کی خوراک فراہم کرنے کرنے کی
پڑھیں:
ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا ہونگے،مریم کیریو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدراباد (اسٹاف رپورٹر) ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر حیدراباد میڈم مریم کریو نے میمز اسپورٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے سندھ اسپورٹس ہاسپٹل میں ال حیدراباد لیفٹیننٹ کرنل محمد اکرم راجہ اسپورٹس فیسٹیول اوپن جوڈو لیگ کا افتتاح کرنے کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی کے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سی ای او محمود زئی۔صدر سکندر نواز ارائیں۔ڈائریکٹر اف فزیکل ایجوکیشن فیضان شیخ۔مین ریفری معاذ زئی۔ریفری پینل محی الرحمان۔معوذ زئی۔حاشر خانزادہ و دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے تاکہ ہمارے کھلاڑی اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔اس موقع پر محمود زئی و دیگر نے فیسٹیول کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے تمام مہمانوں کو خوش امدید کہا۔ بعد ازاں انہوں نے ربن کاٹ کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔