سابق سری لنکن کرکٹر پر پانچ سال کی پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
آئی سی سی نے سابق سری لنکن ڈومیسٹک کرکٹر سالیا سمن پر کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں پانچ سال کی پابندی عائد کردی۔
یہ فیصلہ آئی سی سی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے انہیں امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا مرتکب پائے جانے کے بعد سنایا۔
سالیا سمن ان آٹھ افراد میں شامل تھے جن پر ستمبر 2023 میں اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
یہ الزامات 2021 ابو ظہبی ٹی10 کرکٹ لیگ اور اس دوران میچ فکسنگ کی کوششوں سے متعلق تھے، جنہیں آئی سی سی اور ای سی بی کے اینٹی کرپشن آفیشل نے ناکام بنایا۔
مکمل سماعت کے بعد جس میں تحریری اور زبانی دلائل پیش کیے گئے، ٹربیونل نے سالیا سمن کو قصوروار قرار دے کر پانچ سالہ پابندی عائد کر دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن
پڑھیں:
آئی سی سی نے بابر اعظم پر جرمانہ عائد کردیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم پر جرمانہ عائد کردیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بابر اعظم آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔
بابر اعظم کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے 21 ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ اسٹمپس کو مارا تھا جو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی ہے۔
بابر اعظم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔
بابر اعظم نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری علی نقوی کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کرلی، اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
Pakistan’s batting stalwart has been fined for breaching the ICC Code of Conduct.
Details ????https://t.co/y7lRO0ZhRz