2025-08-15@18:10:20 GMT
تلاش کی گنتی: 42

«ایوارڈ کے لیے»:

    پیرس میں50 سال سے اخبار بیچنے والے پاکستانی کے لیے اعلیٰ ایوارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نصف صدی سے اخبار بیچنے والے پاکستانی شخص کو فرانس کا اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 73 سالہ پاکستانی شہری علی اکبر کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ 1973 سے شہر کے فیشن ایبل علاقے لیٹن کوارٹر کی سڑکوں، ریستورانوں اور دوسرے مقامات پر اخبارات فروخت کرتے آ رہے ہیں۔ٹی وی اور انٹرنیٹ پر آن لائن ایڈیشن آنے کے بعد جب اخبارات کی مانگ میں کمی ہوئی تو انہوں نے فروخت کے لیے مزاح اور بعض دوسرے ایسے اقدامات سے کام لیا جن کی...
    چیئرمین پی ٹی آئی کا ہنگامی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سسٹم اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، انتشار یا تصادم کی سیاست پر نہیں، لیکن حالات یہاں تک آ گئے ہیں کہ ہمیں اپنے قائد عمران خان کے سامنے یہ بات رکھنی پڑے گی کہ آیا ہمیں ایوان کا بائیکاٹ کرنا چاہئے یا کوئی تحریک چلانی چاہئے، اس کا حتمی فیصلہ پارٹی قیادت بہت جلد کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی راہنماؤں کو عدالت سے سزائیں سنائے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک چلانے سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے۔ اسد قیصر، جنید اکبر خان، علامہ راجا ناصر عباس کے...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آج جمہوریت کے لیے افسوس ناک دن ہے، ہم عمران خان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے کہ ایوان میں رہیں یا ایوان کا بائیکاٹ کیا جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج جمہوریت کے لیے ایک افسوسناک دن ہے، پی ٹی آئی نے ہر ممکن کوشش کی کہ جمہوریت چلے، ایوان چلے، لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہو اور عدلیہ آزاد ہو۔ انہوں نے کہا کہ باوجود اس کے کہ ہمارے لیڈر عمران خان کو جیل میں رکھا گیا، ان کی قید کو 2...
    بیجنگ : 2025 کی بین الاقوامی بنیادی سائنس کانفرنس میں شرکت کرنے والے ٹورنگ ایوارڈ یافتہ پروفیسر رابرٹ ٹارجن کمپیوٹر سائنس کے میدان میں ایک نامورشخصیت ہیں، جنہیں 2025 کے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ برائے بنیادی سائنس سے نوازا گیا۔ سی ایم جی کے لیے  ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین نہ صرف عالمی مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، بلکہ وہ بنیادی سائنس کے تمام شعبوں میں بھی اپنا اثرورسوخ بڑھا رہا ہے۔چین نے بنیادی سائنس کی ترقی کو طویل المدتی اسٹریٹجک ترجیح بنایا ہے جو کہ واقعی قابل تعریف ہے۔انھوں نےاپنی گفتگو میں مستقبل کے حوالے سے چین میں مزید ترقی کی امید کا اظہار کیا۔رابرٹ ٹارجن نے خیال ظاہر...
    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خلاف احتجاج مہنگا پڑ گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان میں غیر پارلیمانی رویے پر اپوزیشن کے 26 ارکان کو 15 دن کے لیے معطل کر دیا ہے۔ اپوزیشن کے 26 ارکان کی 15 دن کے لیے معطلی کے نوٹیفیکیشن کا عکس یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا جب گزشتہ روز ایوان کے اجلاس میں اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجودگی میں شور شرابا کیا اور ’چور چور‘ کے نعرے لگائے۔ اپوزیشن ارکان نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر احتجاج کیا، پلے کارڈز لہرائے اور ایوان کا ماحول کشیدہ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں مریم نواز نے غصے سے دیکھا  تو  ڈپٹی...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایوان نمائندگان میں مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ صدر ٹرمپ پر ایران پر حملے میں اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگا کر مواخذے کی کوشش کی گئی تھی۔ صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک ڈیموکریٹ رکن کانگریس آل گرین نے پیش کی۔ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک پر ڈیموکریٹس بھی منقسم نظر آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک 79 کے مقابلے میں 344 ووٹ سے مسترد ہو گئی۔ صدر ٹرمپ پر ایران پر حملے میں اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے اور یہ کہ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے لیے کانگریس سے منظوری نہیں لی تھی۔ اس حوالے سے رکن کانگریس آل گرین نے کہا...
    امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر کانگریس کی منظوری کے بغیر فوجی حملے پر مواخذہ کرنے کی کوشش روک دی ہے۔ ٹیکساس سے ڈیموکریٹک رکن کانگریس ال گرین کی جانب سے صدر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے مواخذے کی قرارداد پیش کی گئی تھی، لیکن ایوان نے 79 کے مقابلے میں 344 ووٹوں سے اسے مسترد کر دیا۔ ال گرین نے ووٹنگ سے قبل کہا، "مجھے اس کام سے خوشی نہیں، لیکن میں یہ اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ کسی ایک شخص کو 30 کروڑ لوگوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔" انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ آئین کی ساکھ سے جڑا ہے، اگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ایوان نمائندگان (کانگریس) کے عملے کو اب سرکاری ڈیوائسز پر واٹس ایپ کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یہ پابندی کانگریس کے چیف ایڈمنسٹریٹیو آفیسر (سی اے او) کی جانب سے 23 جون کو جاری ہدایات کے تحت عائد کی گئی ہے، جس میں کہا گیا کہ واٹس ایپ سائبر سیکیورٹی کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔Axios کی رپورٹ کے مطابق سی اے او کی ای میل میں واضح کیا گیا ہے کہ ایوان نمائندگان کے لیے مقرر کردہ سائبر سیکیورٹی آفس نے واٹس ایپ کو نا قابل قبول قرار دیا ہے، کیونکہ یہ ایپ صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے حوالے سے واضح مؤقف نہیں رکھتی اور اس میں اسٹور کیے گئے ڈیٹا...
    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایران پر تازہ امریکی حملے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام ہرگز نہیں ملنا چاہیے۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے سوال کیا گیا کہ ان کی جماعت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کیا ہے، اس پر ان کی کیا رائے ہے؟ اس سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا، نامزد کر دیا ہے، ٹھیک ہے۔ ویسے آپس کی بات ہے کہ کون سا ہمارے کہنے سے انہیں نوبل انعام مل جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے اسٹیج فنکار وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے ناراض کیوں؟ عظمیٰ بخاری نے طنزاً کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مداح نہیں،...
    بھارت کی ریاست کرناٹک کی معروف مسلمان ادیبہ بانو مشتاق کو دنیا کا سب سے بڑا ادب ایوارڈ بین الاقوامی بکر پرائزInternational Booker Prize ملنا، اس خطے کی تمام باشعور خواتین کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ بانو مشتاق کو ان کی بارہ مختصر کہانیوں پر مشتمل کتاب "Heart Lamp" پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ بانو مشتاق کرناٹک کی مقامی زبان میں لکھتی ہیں۔ بھارت کی ایک اور ادیبہ Deep Ashasti نے ان کی کتاب کا انگریزی میں ترجمہ کیا ہے۔ بانو اپنے اطراف کی مسلمان خواتین کے مسائل کے بارے میں عمومی طور پر لکھتی ہیں کہ انٹرنیشنل بکر پرائز ایوارڈ کا اجراء برطانیہ میں جون 2004 میں ہوا تھا۔ یہ ایوارڈ برطانیہ کے Mangroupکی طرف سے دیا...
    پنجاب پولیس کے 2 افسران کو عالمی اعزازات کے لیے منتخب کر لیا گیا۔ورلڈ پولیس سمٹ میں ڈی پی او قصور عیسیٰ خان اور اے ایس پی انعم شیر ایوارڈز کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز کے لیے 192 ممالک کے پولیس افسران کی کارکردگی زیر غور آئی۔ ایوارڈز کمیٹی نے اسکروٹنی کے بعد 2 افسران کو ایوارڈ ونرز کے طور پر شارٹ لسٹ کیا۔ پنجاب پولیس نے 29 مغوی بچے بازیاب کرالیےپنجاب پولیس نے لاہور سمیت مختلف شہروں سے اغوا کیے گئے 29 بچے بازیاب کرالیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایوارڈز کی تقریب رواں ماہ 13 سے 15 مئی کے دوران دبئی میں منعقد ہوگی۔ترجمان کا کہنا...
    بین الاقوامی سطح پر نامور پاکستانی فلم میکر محمد علی (مو) نقوی کو 2024 کے ایمی ایوارڈز میں نامزد کیا گیا ہے۔مو نقوی کو یہ نامزدگی نیٹ فلکس کی ڈاکیومنٹری سیریز "Turning Point: The Bomb & The Cold War" میں اُن کی شاندار ہدایتکاری پر ملی، جو تاریخی ڈاکیومنٹریز کی کیٹیگری میں بہترین قرار پائی ہے۔یہ سیریز سرد جنگ کے دوران ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ، عالمی طاقتوں کی چالاکیوں اور تاریخ کے ان لمحات کو اُجاگر کرتی ہے جو دنیا کو ایٹمی تباہی کے دہانے تک لے گئے۔مو نقوی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ سیریز نہ صرف تکنیکی اعتبار سے بہترین ہے بلکہ تاریخی حوالوں سے بھی ایک اہم دستاویز سمجھی جا رہی ہےیاد رہے کہ مو نقوی اس...
    تمل فلموں کے سپر اسٹار اجیت کمار نئی دہلی سے پدما بھوشن ایوارڈ لے کر چینئی ایئرپورٹ پر پہنچے تھے جہاں ایک ناخوشگوار پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پر اپنے پسندیدہ اداکار کا والہانہ استقبال کرنے کے لیے مداحوں کا سیلاب امڈ آیا تھا۔ اداکار کو اپنے درمیان پاکر جذبات میں بہتے ہوئے مداحوں کا ہجوم بے قابو ہوگیا جس کے نتیجے میں اجیت کمار گر گئے۔ اداکار اجیت کمار کے پیر میں معمولی چوٹ آئی اور انھیں چلنے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کی فزیوتھراپی کی جارہی ہے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ اجیت کمار اب کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر آج شام تک ڈسچارج ہو جائیں گے۔ بھارت کا تیسرا سب سے بڑا...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوار کی مد میں 256 ارب روپے اضافی سالانہ ہمارا آئینی حق بنتا ہے جو نہیں دیا جا رہا، حق نہ ملا تو ذبردستی لیں گے۔ مردان میں بے نظیر چلڈرن اسپتال میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق ہمارے اقدامات کی بدولت خیبر پختونخوا ملک کا امیر ترین صوبہ بن گیا ہے، ہم نے اصلاحات کیں جبکہ گزشتہ 13 ماہ میں ایک پیسہ بھی قرض نہیں لیا بلکہ 50 ارب روپے کا قرض اتارا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صوبے کے اختیارات کسی کو نہیں دیے جارہے، پروپیگنڈا کرنے والے عمران خان کے خیر خواہ نہیں،...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان پر سابق وزیراعظم پر ظلم و ستم سمیت انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان کے ریاستی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا بل پیش کر دیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ کے نام سے یہ بل جنوبی کیرولائنا سے کانگریس کے ریپبلکن رکن جو ولسن اور کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹ جمی پنیٹا نے پیش کیا جسے غور و خوض کے لیے ایوان نمائندگان کی خارجہ امور اور عدالتی کمیٹیوں کو بھیج دیا گیا ہے.(جاری ہے) مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان نے انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو 180...
    ایوان صدر اسلام آباد میں پاکستان آرفن کیئر فورم کے زیرِ کفالت یتیم بچوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے یتیم بچوں میں بطور تحفہ کمپیوٹر ٹیب بھی تقسیم کیے۔ یہ بھی پڑھیں خرطوم خانہ جنگی، یتیم خانے کے 50 بچے بھوک پیاس سے دم توڑگئے صدر مملکت آصف زرداری نے یتیم بچوں کے لیے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ اپنی تعلیم پر توجہ دیں، آپ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آصفہ بھٹو زرداری نے مجھے مشورہ دیا کہ آپ کو کمپیوٹر ٹیب تحفے میں دوں، تمام بچے ان کو تعلیم حاصل کرنے اور سیکھنے کے لیے استعمال کریں۔ افطار ڈنر سے خطاب کرتے...
    اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرفن کیئر فورم کے زیرِ کفالت یتیم بچوں کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں اور خوشیوں میں یتیم بچوں کو شامل کرنا ہمارے معاشرتی اور اخلاقی اقدار کا حصہ ہے۔ ایوان صدر سے جاری علامیے کے مطابق افطار ڈنر کے دوران صدر مملکت نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں نصیحت کی کہ وہ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، محنت کریں تاکہ ایک کامیاب اور بہتر مستقبل حاصل کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا، "بچے ہمارا مستقبل ہیں اور آپ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں۔"...
    امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کےدرمیان دفاع، سیکورٹی اورتعلیم کے شعبوں میں تعاون کی بہت اہمیت ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی میں سیاسی شمولیت بڑھانے اوردہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں پر زوردیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کو امریکی سیاست میں مزید متحرک ہونے کی ترغیب دی گئی اور پاک امریکا تعلقات میں مزید تعاون کے لیے اسٹریٹجک فریم ورک کی ضرورت پر زوردیا گیا۔جنرل برگمین نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لیے...
    امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاع، سکیورٹی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی بہت اہمیت ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی میں سیاسی شمولیت بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کو امریکی سیاست میں...
     اسلام آباد (وقائع نگار+خبرنگار )قومی اسمبلی کا اجلاس پیپلز پارٹی کے ایم این اے نواب یوسف تالپور کے وصال کے باعث دعا اور تعزیتی کلمات کے بعد آ ج تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ منگل کو ایوان زیریں کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس شروع ہوا تو سپیکر نے 21مارچ تک چلنے والے اجلاس کے لیے پینل آف چیئر پرسن کے لیے عبد القادر پٹیل، سیدہ شہلا رضا، علی زاہد، شیر ارباب اور جاوید حنیف کا نام نامزد کیا۔ ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے قبل سپیکر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر پارلیمنٹرین رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور، مو لانا عبد الحق سمیت دیگر فوت شدگان...
    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رُخ خان کے آئیفا ایوارڈز 2025 کے فیشن اسٹائل نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ شاہ رخ خان نے جے پور میں منعقد ہونے والے گرینڈ آئیفا ایوارڈز 2025 میں شرکت کی۔ جہاں وہ ہمیشہ کی طرح سب کی توجہ سمیٹنے میں ایک مرتبہ پھر کامیاب ہوگئے۔          View this post on Instagram                       A post shared by Shaleena Nathani (@shaleenanathani) کنگ خان ایوارڈ شو کے لیے پہنچے جس کیلئے انہوں نے مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کا سیاہ رنگ کا بیگی ٹراؤزر اس کے ساتھ کالا بلیزر پہن رکھا تھا پاپرازی کے لیے پوز دیتے ہوئے شاہ رُخ کی گلے میں موجود ہیروں کے ہار نمایاں...
    پنجاب کی اپنی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے قیام کے لیے قرارداد تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب اسمبلی میں آج ایک اہم قرارداد پیش کی جائے گی جس میں صوبے میں وفاق کے طرز کا پارلیمانی نظام متعارف کرانے اور سینیٹ کے قیام کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن سمیع اللہ خان، پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی حیدر اور دیگر اراکین نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 40 لاکھ افراد پر مشتمل ہے جو دنیا کے 171 ممالک سے زیادہ ہے، دنیا...
    ویب ڈیسک _ بالی وڈ فلم انڈسٹری کے سب سے معتبر انٹرنیشنل فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) میں عامر خان اور کرن راؤ کی فلم ‘لاپتا لیڈیز’ بہترین فلم سمیت کئی ایوارڈز اپنے نام کر کے نمایاں رہی۔ آئیفا کے 25 ویں ایڈیشن یعنی سلور جوبلی کی دو روزہ تقریبات بھارت کے شہر جے پور کے ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں ویک اینڈ پر ہوئیں۔ تقریب کا انعقاد دو حصوں میں ہوا۔ ہفتے کو ‘آئیفا ڈیجیٹل ایوارڈز’ یعنی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہونے فلموں اور سیریز کے لیے بھی ایوارڈز کا اعلان کیا گیا جب کہ اتوار کو مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں سنیما انڈسٹری کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی اداکار...
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ہفتے کو ہونے والے ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری اور سینیٹر عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔ یوسف رضا گیلانی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ دونوں افراد کی ایوان بالا کے  ہفتہ 8 مارچ 2025 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کا سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد سے انکار یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری 19 ماہ سے جیل میں ہیں اور جنوری میں بھی یوسف رضا گیلانی ن کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے تاہم...
    خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور اور زرعی اختراع کے 17ویں ایڈیشن کے فاتحین کا اعلان سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالوہاب زید نے ابوظہبی کے ایمریٹس پیلس ہوٹل میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ایرتھ زید فلانتھروپیز کے زیر اہتمام اس ایوارڈ میں 28 ممالک کے 187 امیدواروں نے شرکت کی، جو اس کی عالمی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے، کھجور اور زرعی اختراع کے ضمن میں بااثر سائنسدانوں کے زمرے میں ایوارڈ پاکستان سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر غلام سرورمرخند اور مصر کے ڈاکٹر شریف فتحی علی کو دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سائنسدان کو طب کے شعبے میں عالمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا شیخ نہیان مبارک النہیان، رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر اور خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے...
    وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہے کہ وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کے فنڈز دے نہیں تو رمضان المبارک کے بعد سرپرائز ملے گا، اگر ہمارے حق کے لیے گولی چلائی گئی تو وہی ذمہ دار ہوں گے جو گولی چلائیں گے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی آمین گنڈاپور ے کہا کہ ریاست اور عوام کے درمیان تعلق آئین ہوتا ہے، ہم نے آئین پر عملدرآمد نہ کر کے ملک کو توڑا، ہم نے اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان میرے سیاسی رول ماڈل، عظیم انسان بننے کے لیے انسانیت کا خیال رکھنا ضروری ہے، علی امین گنڈاپور فاٹا کے انضمام سے صوبے کی آبادی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں مثبت سماجی تبدیلی لانے والے اداروں اور افراد کی خدمات کو سراہنے کے لیے کے۔ الیکٹرک کے زیرِ اہتمام چوتھے کے ایچ آئی ایوارڈز کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ رواں سال 13 مختلف کیٹیگریز میں 45 فاتحین کو ایوارڈز دیے گئے، جنہیں مجموعی طور پر 60 ملین روپے کی رعایت بجلی کے بلوں میں فراہم کی جائے گی۔ اس سال ایوارڈز کے لیے 166 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں 41 پہلی بار درخواست دینے والے تھے۔ ایک شفاف اور آزاد آڈٹ کے بعد، 129 درخواست دہندگان نے اپنے منصوبے ایک معزز جیوری کے سامنے پیش کیے۔ ایوارڈز میں صحت عامہ، تعلیم، پائیداری، تحفظ، روزگار و پیشہ وارانہ تربیت، ڈیجیٹل رسائی و شمولیت، کمیونٹی ڈیولپمنٹ، ورثہ و ثقافت...
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پست قد خاتون کو گھٹنے کے بل بیٹھ کر ایوارڈ پیش کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق احسن اقبال نے نارروال کے سرکاری کالج کی سالانہ تقریب میں شرکت کی اور طلبا و اساتذہ میں انعامات و ڈگریاں تقسیم کیں۔ نارووال کالج برائے خواتین کی ٹیچر ثانیہ عباسی نے بہترین ٹیچر کا ایوارڈ جیتا جو اپنا ایوارڈ اسٹیج پر لینے آئیں تو احسن اقبال پہلے جھکے اور پھر گھٹنے کے بل بیٹھ کر انہیں ایوارڈ کیا۔ وفاقی وزیر کے اس اقدام کو حاضری نے خوب سراہا جبکہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو احسن اقبال کی صارفین نے خوب تعریف کی۔ احسن اقبال کا پی ٹی آئی کو مشورہ قبل ازیں تقریب...
    اسلام آباد (اے پی پی)ایوان بالا کے اجلاس میں پرنس کریم آغا خان کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر سیدال خان ناصر نے سینیٹر دوست محمد خان کو دعا کرانے کی ہدایت کی جس پر انہوں نے دعا کرائی۔
    مختصر ویڈیو پر مبنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹک ٹاک ‘ نے پاکستان کے’ٹک ٹاکر‘ کے  لیے اپنے 2024 کے کنٹنٹ کریئٹر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔ ٹک ٹاک کے مطابق ایوارڈز کا مقصد ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں، ٹیلنٹ اوران کے سوشل میڈیا سے جڑے رہنے کا جشن منانا ہے، اس کا ایک مقصد تخلیق کاروں کے کردار پر روشنی ڈالنا بھی ہے جو اس سوشل پلیٹ فارم پر صارفین کواپنے تخلیقی مواد سے متاثریا سوشل ایپ سے جوڑے رکھنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ٹک ٹاک کے اعلان کے مطابق پاکستانی صارفین اب ٹک ٹاک پراپنے پسندیدہ کنٹنٹ کریئٹرز کو ووٹ دے کرانہیں ایوارڈ کے لیے منتخب کر سکتے ہیں۔ ووٹنگ میں حصہ لینے...
    کراچی (کامرس رپورٹر) ٹک ٹاک نے پاکستان میں کری ایٹرز ایوارڈز2024ء کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔یہ ایونٹ، جس کا شدت سے انتظار کیا جاتا ہے،ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں، ٹیلنٹ اور جذبے کا جشن مناتا ہے، بہترین کری ایکٹرز کو سامنے لاتا ہے جو پلیٹ فارم پر ناظرین کو متاثر اور مشغول رکھتے ہیں۔پاکستانی صارفین ٹک ٹاک پر اپنے پسندیدہ نامزد کری ایٹرز کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ اس میں حصہ لینے کے لیے صارفین ٹک ٹاک پر مخصوص ووٹنگ ہب تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جہاں وہ ہر کیٹگری میں اپنے پسندیدہ نامزد کری ایٹر کا انتخاب کرسکتے ہیں اور اس کے حق میں اپنا ووٹ رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ شرکت کرنے والے صارفین کی...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت کے ادارے وائزل ویز ری ہیبلی ٹیشن اینڈ سلولرنرز سینٹر کو ورلڈ اسکول سمٹ منعقدہ ملائیشیامیں دنیا بھر سے چھ ہزار اسکولوں میں سے نیو ایرا اسکول سسٹم کیٹیگری 2025میں بہترین اسکول کے ایوارڈ اوراعزازی سند سے نواز ا گیا۔ یہ ایوارڈ وائزل ویز کے بانی وپروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رفیع میمن نے ورلڈ اسکول سمٹ کے موقع پر وصول کیا۔
    لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز “گریمی” کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے، جہاں معروف گلوکارہ بیونسے نے اپنے البم کاؤ بوائے کارٹر کے لیے سال 2025 کا البم آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا۔ یہ بیونسے کے کیریئر کا پہلا البم آف دی ایئر ایوارڈ تھا، حالانکہ وہ اب تک 32 گرامیز اپنے نام کر چکی ہیں۔ لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی 67 ویں گریمیز کی تقریب میں 90 سے زائد کیٹیگریز میں ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر ریاست کیلی فورنیا میں آتشزدگی سے نمٹنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور متاثرین کے لیے فنڈز بھی اکٹھے کیے گئے۔ بیونسے نے ایوارڈ وصول کرتے...
    موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز ’گریمی‘ کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: آسکرایوارڈز 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان، فہرست میں بہترین فلمیں اور اداکار کون ہیں؟ امریکی شہر لاس اینجلس میں اتوار کی رات 67 ویں گریمیز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 90 سے زائد کیٹیگریز کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ گریمی ایوارڈز 2025 میں ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کی آگ پر قابو پانے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ایوارڈ میں آگ متاثرین کے لیے فنڈز بھی اکٹھے کیے گئے۔ اس سال کا سب سے بڑا ایوارڈ ’البم آف دی ایئر‘ بیونسے کو ان کے البم ’کاؤ بوائے کارٹر‘ کے لیے ملا۔ تقریب میں ’البم...
    لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ میں ہالی ووڈ کے کئی ممتاز اداکاروں کے گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ ان کی وائرل تصاویر میں سے ایک میں آسکر ایواڈ بھی ملبے میں دکھائی دیا۔ یہ تصویر سب سے پہلے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی پھیل گئی۔ معروف اداکارہ آئزہ بیلا روسیلینی بھی اس تصویر کو دیکھ کر جذبات پر قابو نہیں پاسکیں اور ایک درد بھرے میسیج کے ساتھ اس تصویر کو شیئر کیا۔ انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں نے اپنے بھائی روبرٹو سے بات کی اور اُس نے مجھے یہ دلخراش تصویر بھیجی۔ یاد رہے کہ آئزہ بیلا کی والدہ تین بار آسکر ایوارڈ حاصل...
    مشہور بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے انکشاف کیا کہ فلم "میمی" کے ایک جذباتی سین کی شوٹنگ کے دوران وہ اتنی متاثر ہوئیں کہ "کٹ" کے بعد بھی روتی رہیں۔  اداکارہ نے اس فلم میں ایک سروگیٹ ماں کا کردار ادا کیا، جس کے لیے انہیں پہلا نیشنل ایوارڈ ملا۔ کریتی سینن نے حالیہ پوڈکاسٹ میں فلم کے دوران پیش آنے والے جذباتی لمحات کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا: "میرے لیے یہ سب سے خاص سین تھا، جہاں آئینے کے سامنے میں پاؤڈر لگاتی ہوں، پھر ہر چیز پھینک دیتی ہوں، اور پوسٹرز پھاڑ دیتی ہوں۔ یہ ایک مختصر سین تھا لیکن اس میں دل سے جذبات ڈالنا پڑا۔ پہلی بار ایسا ہوا کہ 'کٹ' کے...
    پاکستان سپر لیگ 10 کی ڈرافٹنگ میں بیٹرز کیٹیگری میں بابراعظم نے بہترین بیٹر کا پیپلز چوائس، شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولرجبکہ شاداب خان نے بہترین آل راؤنڈر کا پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے۔ پیر کو لاہور میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے پلیئرزڈرافٹنگ کی تقریب کے دوران اعلان کیا گیا کہ پاکستان کے مایہ ناز بیٹربابراعظم نے بہترین بیٹرز کی کیٹیگری میں پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اسی طرح شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولرجبکہ شاداب خان نے بہترین آل راؤنڈر کا پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے، تینوں کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم سے ہے۔ اس سے قبل ایونٹ میں شامل تمام 6 فرنچائزز پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ...
۱