قومی اسمبلی: یوسف تالپور کی وفات کے باعث اجلاس آج تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آباد (وقائع نگار+خبرنگار )قومی اسمبلی کا اجلاس پیپلز پارٹی کے ایم این اے نواب یوسف تالپور کے وصال کے باعث دعا اور تعزیتی کلمات کے بعد آ ج تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ منگل کو ایوان زیریں کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس شروع ہوا تو سپیکر نے 21مارچ تک چلنے والے اجلاس کے لیے پینل آف چیئر پرسن کے لیے عبد القادر پٹیل، سیدہ شہلا رضا، علی زاہد، شیر ارباب اور جاوید حنیف کا نام نامزد کیا۔ ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے قبل سپیکر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر پارلیمنٹرین رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور، مو لانا عبد الحق سمیت دیگر فوت شدگان کے ایصال ثواب کے لئے ایوان میں فاتحہ کروائی گئی۔ دریں اثناء کمیٹی اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے14ویں اجلاس اور دوسرے پارلیمانی سال کے پہلے اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 21مارچ2025 ء بروزجمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے 14اجلاس میں صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے خطاب پر بحث کے علاہ وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق قانون سازی کو زیر بحث لایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔