امریکی ایوان نمائندگان کے عملے کے لیے واٹس ایپ پر پابندی کیوں لگائی گئی؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی ایوان نمائندگان (کانگریس) کے عملے کو اب سرکاری ڈیوائسز پر واٹس ایپ کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ پابندی کانگریس کے چیف ایڈمنسٹریٹیو آفیسر (سی اے او) کی جانب سے 23 جون کو جاری ہدایات کے تحت عائد کی گئی ہے، جس میں کہا گیا کہ واٹس ایپ سائبر سیکیورٹی کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔
Axios کی رپورٹ کے مطابق سی اے او کی ای میل میں واضح کیا گیا ہے کہ ایوان نمائندگان کے لیے مقرر کردہ سائبر سیکیورٹی آفس نے واٹس ایپ کو نا قابل قبول قرار دیا ہے، کیونکہ یہ ایپ صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے حوالے سے واضح مؤقف نہیں رکھتی اور اس میں اسٹور کیے گئے ڈیٹا کی انکرپشن بھی دستیاب نہیں۔ اس کے باعث یہ ایپ سرکاری معلومات اور نظام کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
پابندی کے تحت واٹس ایپ کو نہ صرف موبائل ڈیوائسز پر، بلکہ ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن میں بھی استعمال کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ متبادل کے طور پر مائیکروسافٹ ٹیمز، سگنل، آئی میسج اور فیس ٹائم جیسی ایپس کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔
دوسری جانب واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے اس اقدام کی سختی سے مخالفت کی ہے۔ میٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ بائی ڈیفالٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ پیغامات صرف بھیجنے اور موصول کرنے والے افراد ہی پڑھ سکتے ہیں، حتیٰ کہ کمپنی کو بھی ان تک رسائی حاصل نہیں۔
میٹا نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ سی اے او کی جانب سے متبادل کے طور پر تجویز کی گئی ایپس میں بھی ایسی اعلیٰ سطح کی انکرپشن موجود نہیں، اس لیے واٹس ایپ کو نشانہ بنانا غیر منصفانہ اور بے بنیاد ہے۔
واضح رہے کہ کانگریس کے عملے کے لیے اس سے قبل بھی چند دیگر ایپس پر پابندی عائد کی جا چکی ہے، جن میں ٹک ٹاک، چیٹ جی پی ٹی، ڈیپ سیک اور مائیکروسافٹ کو پائلٹ شامل ہیں۔ ان پابندیوں کا مقصد سرکاری مواصلاتی نظام کو کسی بھی ممکنہ ڈیجیٹل خطرے سے محفوظ بنانا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر غلطی سے شیئر کی گئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ تصویر کے بعد وضاحت پیش کی ہے۔
اپنے بلاگ پر ایک جذباتی نوٹ میں اداکار نے کہاکہ وہ گاؤں کے پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں اور ہمیشہ بہترین کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن پر حملے کا خدشہ، بھارت میں سیکیورٹی الرٹ
امیتابھ بچن نے تصویر حذف کرنے کے بعد لکھا کہ پہلے شیئر کی گئی اے آئی جنریٹڈ تصویر میں غلطی تھی، اس لیے میں نے اسے ڈیلیٹ کر دیا۔
انہوں نے کہاکہ کچھ چیزیں درست اور کچھ غلط ہو جاتی ہیں، تاہم درست درست ہوتا ہے اور ظلط غلط ہی رہتا ہے۔
اداکار نے مزید لکھا کہ ہم گاؤں کے لوگ ہیں، کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، اور انسان ہونا ہی سب سے بڑی بات ہے۔
امیتابھ بچن نے اپنے ہاتھ جوڑے، مسکراتے ہوئے ایک سیاہ و سفید تصویر بھی پوسٹ کی، جو غالباً ان کے گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیٹ پر لی گئی تھی۔
تصویر کے ساتھ انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ پر لکھا وقت وقت کی بات ہوتی ہے۔
T 5554 – बस, देख लिया !!! pic.twitter.com/yoLdlZmjsU
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) November 4, 2025
یہ بھی پڑھیں: ’سر لاک کرو نا‘ سے شہرت پانے والے 5ویں جماعت کے طالب علم کی امیتابھ بچن سے معافی
امیتابھ بچن آخری بار تامل فلم ویٹائیان میں نظر آئے، جس کے ہدایت کار ٹی جے گناویل ہیں۔ اس ایکشن ڈرامہ فلم میں رجنی کانت، فہد فاضل، رانا دگوبتی اور منجو واریئر نے بھی اداکاری کی۔ یہ فلم امیتابھ بچن کی تامل سینما میں پہلی انٹری تھی۔ فی الحال اداکار نے اپنے اگلے منصوبے کا اعلان نہیں کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امیتابھ بچن اے آئی تصویر وضاحت وی نیوز