امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات جرنیلوں کو ہنگامی اجلاس کے لیے طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز

واشنگٹن(سب نیوز) امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات اعلی فوجی افسران کو اگلے ہفتے ورجینیا کے کوانٹیکو میں ایک غیر معمولی اجلاس کے لیے طلب کر لیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس اچانک اجلاس کے باعث کئی سینئر افسران کے طے شدہ شیڈول متاثر ہوئے ہیں۔ بعض افسران ہزاروں فوجیوں کی کمان کرتے ہیں اور ان کے شیڈول کئی ہفتے پہلے طے ہوتے ہیں۔

یہ واضح نہیں کہ وزیرِ جنگ نے کم وقت کے نوٹس پر افسران کو کیوں بلایا ہے، تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ سینئر افسران کا ایک ساتھ جمع ہونا غیر معمولی تصور کیا جا رہا ہے۔پینٹاگون کے ترجمان نے صرف اتنا کہا کہ وزیرِ جنگ آئندہ ہفتے اپنے فوجی رہنماوں سے خطاب کریں گے، مگر اجلاس کے مقاصد یا شرکا کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔خیال رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر محکمہ دفاع کا نام بدل کر محکمہ جنگ رکھنے کی تجویز بھی کانگریس کے سامنے ہے۔امریکا کے فوجی دنیا بھر میں تعینات ہیں، جن میں جاپان، جنوبی کوریا اور مشرقِ وسطی شامل ہیں۔ اس اچانک طلبی پر ماہرین کا کہنا ہے کہ اجلاس معمولی بھی ہو سکتا ہے لیکن وضاحت کی کمی سے غیر یقینی ضرور پیدا ہوئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریوکرین کو اسرائیل سے خفیہ طور پر پیٹریاٹ میزائل سسٹم مل گیا یوکرین کو اسرائیل سے خفیہ طور پر پیٹریاٹ میزائل سسٹم مل گیا وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے جرمن سفیر کی ملاقات، گرین ٹیکنالوجی میں تعاون پر گفتگو معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے، صدر و وزیراعظم اسرائیلی فوج نے خیموں میں مقیم بے گھر فلسطینیوں پر بم برسا دیئے ، 90شہید ثالثی کیلئے تیار ہیں، امریکا نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش ظاہر کردی سیلاب متاثرین کیلئے چین سے امدادی سامان کے دو طیارے پاکستان پہنچ گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.