ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام، کمپیوٹر اور ٹیبلٹس کے تحفے تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرفن کیئر فورم کے زیرِ کفالت یتیم بچوں کے اعزاز میں ایوانِ صدر میں ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں اور خوشیوں میں یتیم بچوں کو شامل کرنا ہمارے معاشرتی اور اخلاقی اقدار کا حصہ ہے۔
ایوان صدر سے جاری علامیے کے مطابق افطار ڈنر کے دوران صدر مملکت نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں نصیحت کی کہ وہ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، محنت کریں تاکہ ایک کامیاب اور بہتر مستقبل حاصل کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا، "بچے ہمارا مستقبل ہیں اور آپ سب مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں۔"
صدر مملکت نے اس موقع پر یتیم بچوں میں بطور تحفہ کمپیوٹر اور ٹیبلٹس بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے مشورے پر کیا گیا ہے تاکہ بچے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنا سکیں۔
صدر مملکت نے تمام بچوں کو تلقین کی کہ وہ ان کمپیوٹر ٹیبلیٹس کو تعلیم حاصل کرنے اور سیکھنے کے لیے استعمال کریں، اس تقریب میں صدر مملکت نے یتیم بچوں سے ملاقات کی، ان سے شفقت کا اظہار کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر پاکستان آرفن کیئر فورم کے چیئرمین ایئر مارشل (ر) فاروق حبیب نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 46 لاکھ یتیم بچے ہیں اور پاکستان آرفن کیئر فورم اور اس سے منسلک ادارے ملک بھر میں تقریباً 1 لاکھ 20 ہزار بچوں کی کفالت کر رہے ہیں۔
فاروق حبیب نے کہا کہ فورم ملک میں یتیم بچوں کے حقوق کے لیے مسلسل آواز بلند کر رہا ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کی میزبانی اور ان کی حوصلہ افزائی پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں یتیم بچوں صدر مملکت نے نے کہا کہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
سکھر چیمبر آف کامرس میں پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی کا تیسر اجلاس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-11-11
سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی کا تیسرا اجلاس ایس ایس پی سکھر کی تاجروں کو مسائل کے حل اور سکھر کو سیف سٹی بنانے کی یقین دہانی سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل نے کاروباری برادری کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ کے اجلاس سے قبل تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں بشمول اہم مقامات، کچہ ایریا، نواں گوٹھ اور روہڑی میں مجرموں اور مشکوک افراد کے خلاف کاروائیں کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی پولیس اپنی کارکردگی کا ماہانہ جائزہ لے کر سکھر کو سیف سٹی بنانے کے اقدامات کو مزید مؤثر بنائے گی۔اجلاس کی صدارت ایوان کے صدر محمد خالد کاکیزئی نے کی، جبکہ سینئر نائب صدر امیت کمار، امن و امان کمیٹی کے کنوینر چوہدری زاہد اقبال، سابق صدور اور اراکین ایوان شریک ہوئے۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر و سندھ ریجنل چیئرمین بلال وقار خان نے ایس ایس پی سکھر کے اقدامات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کاد۔ اجلاس کے دوران اراکین ایوان نے تجارتی مراکز میں گشت میں اضافے، نشہ آور اشیاء کی فروخت اور دیگر مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس پی کی زیرِ کمانڈ ضلعی پولیس سکھر کی کاوشوں سے موٹر سائیکل ریکور کر کے مالکان کے حوالے کی گئی ہیں جو خوش آئند ہے اور مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں کر کے کاریں، موٹرسائیکلیں ، موبائل فون ، نقدی ریکور کرنے کی گذارش کی۔ سکھر چمبر اور پولیس کے مابین کوا?رڈینیشن کمیٹی کے قیام کے بعد تاجروں میں اعتماد بحال ہوا ہے اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، جس پر ایس ایس پی اور ان کی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کیلئے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی۔