ثمینہ پیرزادہ، حدیقہ کیانی، فضیلہ قاضی سمیت 263 شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کی تجویز پر یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی 263 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری دے دی۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان‘ (اے پی پی) کے مطابق مذکورہ شخصیات کو 23 مارچ 2026 کو ایوان صدر میں ایک شاندار تقریب میں ایوارڈز پیش کیے جائیں گے۔
ایوارڈز کے لیے منتخب کی جانے والی شخصیات آرٹس، ادب، کھیل، تعلیم، سائنس، طب، صحافت، سماجی خدمات اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں۔
صدر مملکت نے جن شخصیات کو ایوارڈز دینے کی منظوری دی، ان میں فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی بھی درجنوں شخصیات شامل ہیں۔
فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات میں اداکار و ہدایت کار عرفان کھوسٹ، حدیقہ کیانی، عرفان احسن، عذرا آفتاب،ثمینہ پیرزادہ، فضیلہ قیصر نظامانی، سویرا عباس (عرف سویرا ندیم)، حمیرا ارشد، سائرہ نسیم اور سلیمہ ہاشمی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
اسی طرح محمد اعظم خان، ذوالقرنین حیدر، سلطان جاوید جمال، نور محمد بلوچ (عرف نورال)، رجب علی، مختار ناز، تاج مستانی، خواجہ علی کاظم (بعد از وفات)، جمشید علی خان اور شیخ محمد صادق (ایس ایم صادق) کو آرٹس کے مختلف شعبوں میں تمغہ برائے حسین کارکردگی ایوارڈ دیا جائے گا۔ اللہ ڈنا (عرف اے ڈی بلوچ)، عمران اللہ ہنزئی اور قاضی شجاعت قادری کو اداکاری، بصری فنون اور نعت خوانی کے لیے تمغہ امتیاز ملے گا۔
ااسی طرح ادب سے وابستہ شخصیات عرفان الحق صدیقی، عطا الحق قاسمی اور مستنصر حسین تارڑ کو شاعری اور لکھائی کے لیے نشان امتیاز سے نوازا جائے گا۔
اصغر ندیم سید اور زہرہ مجید علی (عرف زہرہ نگاہ) کو ہلال امتیاز دیا جائے گا۔ مرتضیٰ برلاس (عرف مرتضیٰ بیگ برلاس)، یاسمین حمید، نصیر احمد ناصر، کرار حسین (بعد از وفات)، عبدالرؤف رفیقی، رضا اللہ شاہ عارف نوشاہی اور سید مسعود حسن شہاب دہلوی (بعد از وفات) کو شاعری، نقد اور تحقیق کے لیے ستارہ امتیاز ملے گا۔ امین اللہ داؤدزئی، اختر محمود (عرف اختر عثمان) اور تاجمل کلیم (بعد از وفات) کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ایوارڈ دیا جائے گا۔
احمد خان طارق (بعد از وفات)، غلام معین الدین (عرف معین نظامی)، ناصر عباس نیر، محمد امین ضیاء اور ثروت محی الدین کو ادب اور لکھائی کے لیے تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
کھیلوں کے شعبے میں سابق کپتان شاہد آفریدی، شہروز کاشف اور ملک محمد عطا (بعد از وفات) کو کرکٹ، کوہ پیمائی اور گھڑ سواری کے لیے ہلال امتیاز دیا جائے گا۔ سابق کرکٹر ثنا میر اور حیدر علی کو کرکٹ اور ڈسکس تھرو کے لیے ستارہ امتیاز ملے گا۔
محمد سجاد (عرف گجر) اور شاہزیب رند کو کبڈی اور کیراٹے کمبیٹ کے لیے صدارتی ایوارڈ دیا جائے گا۔ محمد حمزہ خان، محسن نواز اور راشد ملک کو اسکواش، شوٹنگ اور ٹینس کے لیے تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
صحافت کے شعبے میں احتشام الحق کو ہلال امتیاز، ضیاء الحق سرحدی اور سرمد علی کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔ ثمر عباس، عادل عباسی، کرن ناز، بینش سلیم، کامران حامد راجہ، مونا عالم، محمد طارق عزیز، ارشد انصاری، عبدالموہی شاہ اور شازیہ سکندر کو صحافت اور کالم نویسی کے لیے تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امتیاز سے نوازا جائے گا کے لیے تمغہ امتیاز ستارہ امتیاز بعد از وفات دیا جائے گا
پڑھیں:
شاہد آفریدی سمیت مختلف کھلاڑیوں کو اعلیٰ ترین قومی اعزازت دینے کا اعلان
ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کے لیے اعلیٰ ترین قومی اعزازت کا اعلان کردیا گیا۔
حکومت کی طرف سے ہر سال یوم آزادی پر مختلف شعبوں کے ساتھ کھیلوں کیلئے اعلیٰ ترین قومی اعزازت پانے والی فہرست جاری کی جاتی ہے۔
اس بار سابق کپتان شاہد خان آفریدی، کوہ پیما شہروز کاشف، ملک محمد عطا (مرحوم) گھڑ سوار، سابق ویمن کرکٹر ثنا میر اور ڈسکس تھرو میں حیدر علی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری
اسکواش میں حمزہ خان، شوٹنگ میں محسن نواز اور ٹینس میں رشید ملک کو تمغہ امتیاز ملے گا۔
شاہ زیب رند کراٹے اور محمد سجاد کبڈی میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ وصول کریں گے۔ یہ تقریب اگلے سال 23 مارچ کو ہوگی۔