Nawaiwaqt:
2025-11-18@20:27:44 GMT

صدر 23 مارچ کو 263 شخصیات کو پاکستان سول ایوارڈ دیں گے

اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT

صدر 23 مارچ کو 263 شخصیات کو پاکستان سول ایوارڈ دیں گے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی اور کامیابیوں پر 263 شخصیات کو پاکستان سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے جو 23 مارچ 2026ء کو یوم پاکستان کے موقع پر دیئے جائیں گے۔ جمعہ کو کابینہ سیکرٹریٹ ایوارڈز سیکشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سائنس کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی اور کامیابیوں پر ڈاکٹر سید حبیب اللہ شاہ (زراعت) کو ستارہ امتیاز، پروفیسر ڈاکٹر رافیہ ممتاز کو پی اے پی پی، انجینئر ڈاکٹر مریم جلال چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر محمد معظم فراز اور پروفیسر ڈاکٹر اویس یٰسین کو تمغہ امتیاز جبکہ انجینئر رخسانہ زبیری کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے۔ تعلیم کے شعبہ میں ڈاکٹر عامر محمد اور پروفیسر ڈاکٹر اکرام الحق کو ہلال امتیاز، ڈاکٹر شمس الدین قریشی (مرحوم)، پروفیسر چوہدری ارشاد محمد خان (مرحوم) کو ستارہ امتیاز، پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین میمن اور ڈاکٹر مولا داد شفا کو ستارہ امتیاز، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کو پی اے پی پی، پروفیسر ڈاکٹر محمد صبیحہ انور، ڈاکٹر رحمت الہٰی، ڈاکٹر طارق محمود جدون، پروفیسر ڈاکٹر سرور خان، پروفیسر ڈاکٹر نقیب آچکزئی، پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ، غلام نبی، زکریا اسماعیل گوندل، جاوید رئیس، عابد حسین لاشاری اور ڈاکٹر ممتاز عمر کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا۔ میڈیسن کے شعبہ میں پروفیسر ڈاکٹر بلال احمد، ڈاکٹر اکبر حسین، ڈاکٹر شوکت زبیر، ڈاکٹر فرحت اختر راجہ اور ڈاکٹر خرم خان کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آرٹس کے شعبہ میں عرفان علی کھوسٹ، حدیقہ کیانی، عرفان احسن، عذرا آفتاب، ثمینہ پیرزادہ، فضیلہ قیصر قاضی، سویرا عباس، حمیرا ارشد، سائرہ نسیم اور سلیمہ ہاشمی کو ستارہ امتیاز، محمد اعظم خان، ذوالقرنین حیدر، سلطان جاوید جمال، نور محمد بلوچ، رجب علی، مختیار ناز تاج مستانی، جمشید علی خان، شیخ محمد صادق اور خواجہ علی کاظم (مرحوم) کیلئے پی اے پی پی جبکہ اللہ دینہ المعروف اے ڈی بلوچ، عمران اللہ ہنزئی اور قاضی شجاعت قادری کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لٹریچر میں عرفان الحق صدیقی، عطاء  الحق قاسمی اور مستنصر حسین تارڑ کو نشان امتیاز، اصغر ندیم سید اور زارا ماجد علی کو ہلال امتیاز، مرتضیٰ برلاس، یاسمین حمید، نصیر احمد ناصر، پروفیسر کرار حسین مرحوم، ڈاکٹر عبدالرئوف رفیقی، رضااللہ شاہ عارف نوشاہی اور سید مسعود حسین شہاب دہلوی (مرحوم) کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لٹریچر میں مزید شخصیات جن میں امین اللہ دائود زئی، اختر محمود اور تجمل کلیم (مرحوم) کو پی اے پی پی، احمد خان طارق (مرحوم)، ڈاکٹر غلام معین الدین، ڈاکٹر ناصر عباس نیئر، محمد امین ضیاء  اور ثروت محی الدین کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کھیلوں کے شعبہ میں شاہد خان آفریدی، شہروز کاشف، ملک محمد عطاء  (مرحوم) کو ہلال امتیاز، ثناء  میر اور حیدر علی کو ستارہ امتیاز، محمد سجاد گجر اور شاہ زیب رند کو پی اے پی پی، محمد حمزہ خان، محسن نواز اور رشید ملک کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ صحافت کے شعبہ میں نمایاں خدمات پر احتشام الحق کو ہلال امتیاز، ضیاء الحق سرحدی اور سرمد علی کو ستارہ امتیاز، ثمر عباس، عادل عباسی، کرن ناز، بینش سلیم، کامران حامد راجہ، مونا عالم، محمد طارق عزیز، ارشاد انصاری، عبدالمحی شاہ اور شازیہ سکندر کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سوشل ویلفیئر کے شعبہ میں محمد یٰسین خان اور حمزہ تابانی کو ستارہ امتیاز، مولانا محمد طیب قریشی، سید زاہد حسین شاہ، سارہ بلال اور میجر (ر) ڈاکٹر سلمیٰ ضمیر خان کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلنتھراپی میں محمد عبدالکریم ثاقب، ارشد ولی محمد اور عبدالرحیم جانو کو ستارہ امتیاز، ارم رضوان، تسنیم زہرہ اور شمیلہ اسماعیل قریشی کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پبلک سروس میں نوابزدہ نصراللہ خان (مرحوم) کو نشان امتیاز، وسیم احمد خان، معظم جاہ انصاری، عزیز الدین بولانی، سردار اویس لغاری، محمد علی کو ہلال امتیاز، شاہجہاں سید کریم (مرحوم)، ڈاکٹر سید محمود شاہ، جاوید اکبر ریاض، محمد اسرار، رحیم حیات قریشی، نبیل منیر، تاج حیدر (مرحوم)، ڈاکٹر نسیم فراز، منیر احمد چوہدری (مرحوم)، خورشید احمد ندیم، افتخار امجد، ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان، بریگیڈیئر سکندر حیات، عمران حمید اور سہیل اشرف کو ستارہ امتیاز، عبیدالرحمن نظامانی، سلمان اطہر، نواب عادل خان اور محمد نعیم اختر کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسی طرح احمر ملک، عقیل احمد صدیقی، ڈاکٹر محمد عاکف خان، محمد اسلم، لیفٹیننٹ کرنل عاطف نوید، ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ، انور حسین، ظہور اعوان، ڈاکٹر شاہد ملک، ذیشان علی، میاں فاروق نذیر، نادر شفیع ڈار، وقاص الحسن، محمد شابی احمد، سلمان اختر اور سروش حصمت لودھی کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گلینٹری و پبلک سروس میں سپاہی اظہر محمود شہید کو ہلال شجاعت، جاوید اللہ محسود، نواب علی خان شہید، ہدایت اللہ خان شہید، اے ایس آئی محمد اکرم شہید، ایف سی عبداللہ شہید، ایف سی صمد خان شہید، ایف سی عبدالحمید شہید، ایف سی زامل بادشاہ شہید، ایف سی حفیظ اللہ شہید، ایف سی محمد سراج شہید، ایف سی محمد جاوید شہید، ایف سی امان اللہ شہید، ایف سی اقرار سید شہید، ایس آئی تاج میر شاہ شہید، سید اقرار حسین رضوی شہید، انسپکٹر شارق رضوان شہید، غلام فرید شہید، نائیک گلزار علی شہید، سپاہی عزیر خان شہید، سپاہی خطاب الرحمن شہید، سپاہی گل عمر زئی شہید، نائب صوبیدار محمد جان شہید، لانس نائیک سید الرحمن شہید، سپاہی حضرت اللہ شہید، سپاہی خانزادہ شہید، سپاہی مشتاق احمد شہید، سپاہی عبدالسمید شہید، نائیک محمد عارف شہید، سپاہی عمران خان شہید، سپاہی بصیراللہ شہید، سپاہی مہتاب الرحمن شہید، سپاہی شیر رحمن شہید، سپاہی سید امین شہید، ایم ٹی سپاہی فضل کریم شہید، سپاہی محمد یوسف شہید، کانسٹیبل شہریار شہید، فیصل اسماعیل شہید، عبدالوکیل خان شہید، اے ایس آئی نور حکیم شہید، کانسٹیبل زاہد اللہ شہید، فضل منان شہید کو ستارہ شجاعت، میر مظفر حسین جمالی شہید اور عدنان فاروق قریشی شہید کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سعید منان، ملک گوہر علی، شاہد حسین، سپاہی باسط ا?، سپاہی سمیع اللہ، سپاہی صابر علی، سپاہی صائب دین، انڈر آفیسر عیسیٰ خان کو تمغہ شجاعت، ایس ایس پی عطاء  الرحمن، احمد رضا، ایس ایس پی اختر فاروق، شہاب الدین خان کو ستارہ امتیاز، عمران شاہد، محمد ہلال، عبدالوحید خان، عبدالوہاب شیخ، وقار شعیب انور، فضل محمد، انسپکٹر محمد شبیر حسین، عدنان قادر، ساجد عباس، سہیل انور، سفید خان، انسپکٹر محمد اسلم، انڈر آفیسر مجاہد علی، انڈر آفیسر عبدالاحد، انڈر آفیسر طاہر نوید، کارپورل فہد ساجد، ایچ سی ندیم، طارق بٹ، عبدالرحیم اور عبیداللہ کو تمغہ امتیاز دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسی طرح پاکستان کیلئے خدمات سرانجام دینے والے غیر ملکیوں کیلئے بھی ایوارڈز دینے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں شاہ خالد الفیصل بن عبدالعزیز السعود کو ہلال پاکستان، لی ہونگ زونگ، لیو جیان شو اور وانگ یانگ کیلئے ہلال قائداعظم، محمد بن حسن محمد حسن السویدی، راشد اووزیگل دیوچ اور سانتا ماریہ اناسیلر کو ستارہ پاکستان، ڑو ڈونگ یو اور پنکیو کو ستارہ امتیاز، سیو جون کو ستارہ قائداعظم، لورا دلمیر (مرحوم) کو تمغہ شجاعت، نور الرحمن عابد کو تمغہ امتیاز، کیان فینگ کو تمغہ قائداعظم، ڈاکٹر فیصل اکرام کو تمغہ خدمت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں میں سے سلیم اصغر علی، فاخرہ خالد، ڈاکٹر ارشد ریحان اور اشرف حبیب آ کو ستارہ امتیاز، وقار علی خان اور قدیر احمد خان کو پی اے پی پی، محمد سعید شیخ کو ستارہ خدمت، پروفیسر ڈاکٹر راحت منیر، ابرار حسین تنولی، ڈاکٹر محمد شہباز چوہدری، ڈاکٹر منصور میمن، ڈاکٹر شوکت علی، سکندر ملک، ڈاکٹر اسد اللہ رومی، مدثر علی، چوہدری امانت حسین، افتخار سکندر چیمہ، زاہد مغل، محمود سلطان، ڈاکٹر شجاع الدین، راجہ سلمان رضا، ڈاکٹر عرفان ملک، ڈاکٹر مجید خان، ڈاکٹر رائو کامران علی، عامر جاوید شیخ اور وقاص خان کو تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کو ستارہ امتیاز کو ہلال امتیاز پروفیسر ڈاکٹر کو پی اے پی پی کو تمغہ شجاعت انڈر ا فیسر کے شعبہ میں خان کو تمغہ ڈاکٹر محمد اللہ شہید خان شہید ایف سی علی کو

پڑھیں:

اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کے اعزاز میں ایوان صدرمیں ظہرانہ،اعلیٰ شخصیات شریک

اسلام آباد( طارق سمیر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی شاہ عبدالّلہ دوم سے ایوانِ صدر میں ملاقات۔ اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کے اعزاز میں ایوان صدرمیں ظہرانہ ظہرانہ میں اعلیٰ حکومتی شخصیات،چئیرمین سینٹ،وفاقی وزراء،ارکان پارلیمنٹ کی شرکت۔ ظہرانے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی پذیرائی ۔ظہرانےمیںفیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی غیررسمی گفتگوبھارت کے خلاف فتح نصیب ہوئی۔ ہمیں اللہ تعالی کی طرف سے فتح نصیب ہوئی ہے،۔صدر آصف علی زرداری اور فیلڈ مارشل کے درمیان بھی گفتگو۔ملاقات میں خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر شیری رحمان شریک۔صدر آصف علی زرداری کا پاکستان اور اردن کے دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ۔صدر آصف علی زرداری اور شاہ عبدالّلہ دوم کا دوطرفہ تعاون کو نئے شعبوں تک توسیع دینے پر اتفاق ۔صدر نے اردن کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیاصدر زرداری اور اردن کے فرمانروا کا مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال، خطے میں امن و استحکام کی مشترکہ حمایت ۔صدر آصف علی زرداری اور شاہ عبدالّلہ دوم کا دو ریاستی حل کے تحت آزاد، خودمختار اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام پر زور۔ڈپٹی وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق دار، وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر مصدق ملک، سیکرٹری وزارتِ خارجہ اور پاکستان اور اردن کے سفیران بھی اجلاس میں موجود تھے۔صدر آصف علی زرداری نے شاہ عبدالّلہ دوم کو نشانِ پاکستان عطا کیا۔شاہِ اردن نے صدر آصف علی زرداری کو ’’وسامُ النّہضہ المرصّع‘‘ (آرڈر آف دی رینیسانس) سے نوازا، جو سربراہانِ مملکت اور معزز شخصیات کو دیا جاتا ہے۔تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام بشمول وزیر اعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف کی شرکتوفاقی کابینہ کے ارکان اور سفرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔بلاول بھٹو اورآصفہ بھٹو بھی ایوان صدر میں موجود تھے۔ایوان صدرمیں برطانوی ہائی کمشنراورامریکی سفیرسے ملاقات۔ تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی بھی شرکت ۔ہم سب ایک فیملی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شوبز شخصیات کا شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ہراسانی کے واقعے پر شدید ردعمل
  • بلاول بھٹو سے عالمی پارلیمانی و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
  • اردن کے بادشاہ شاہ عبد اللہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا گیا
  • اردن کے شاہ عبدللہ دوم کواعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا
  • اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلی ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا گیا
  • اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا گیا
  • اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کے اعزاز میں ایوان صدرمیں ظہرانہ،اعلیٰ شخصیات شریک
  • پاکستان نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا
  • ہندوکش، قراقرم، ہمالیہ کے گلیشیئرز پگھل رہے ہیں: ڈاکٹر مصدق ملک
  • بھارت نےجنگ مسلط کی تو پاکستانی سپاہی اللہ کی راہ میں نکلے جس میں اللہ تعالی نےسرخرو کیا، فیلڈ مارشل