غزہ: خطرناک حالات میں انسانی خدمت کی اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ڈاکٹر کی کہانی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 اگست 2025ء) ستر سالہ ڈاکٹر یونس عوض اللہ ماہر امراض بچگان ہیں جو ریٹائرمنٹ ترک کر کے غزہ میں بیمار اور زخمی بچوں کا علاج کر رہے ہیں۔ وہ اس کام کو اپنے پیشے، غزہ کے بچوں اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کے ساتھ اپنی وفاداری کا پیغام قرار دیتے ہیں۔
ڈاکٹر یونس اپنے 43 سالہ کیریئر میں سعودی عرب، فلسطینی وزارت صحت اور یونیسف کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں۔
2021 کے آخر میں انہوں نے ریٹائرمنٹ لے لی تھی لیکن اکتوبر 2023 میں غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد علاقے میں پولیو وائرس ظاہر ہوا تو وہ کام پر واپس آ گئے۔وہ کہتے ہیں کہ جنگ میں لوگوں کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے انہیں ذمہ داری اور وابستگی کا احساس ہوا اور انہوں نے سوچا کہ ان کا طویل عملی تجربہ اس مشکل وقت میں لوگوں کے کام آ سکتا ہے۔
(جاری ہے)
غزہ کے لیے خاموش خطرہڈاکٹر یونس کی داستان 19 اگست کو منائے جانے والے امدادی کارکنوں کے عالمی دن پر یونیسف کی جاری کردہ فلم 'غزہ کے لیے خاموش خطرہ' میں بھی بیان کی گئی ہے۔
یہ فلم امدادی کارکنوں کے عزم اور مضبوطی کی گواہی پیش کرتی ہے جو جنگ کے خطرات کا سامنا کرتے ہوئے اپنا کام کیے جا رہے ہیں۔غزہ میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی بہادرانہ مہم پر مئی میں ڈاکٹر یونس کا نام ٹائم میگزین کی جانب سے 100 نمایاں ترین ڈاکٹروں کی فہرست میں درج کیا گیا تھا۔ وہ یونیسف کی 32 منٹ پر مشتمل فلم میں مرکزی شخصیت کے طور پر نظر آتے ہیں۔
فلم میں ان کی ساتھی ڈاکٹر فیروز ابو وردہ کو بھی دکھایا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ سال مختصر جنگ بندی کے دوران غزہ بھر میں بچوں کو ویکسین فراہم کی تھی۔ انتھک اور بے لوث خدماتیونیسف نے کہا ہے کہ دونوں معالجین کی جرات اس بنیادی حقیقت کو واضح کرتی ہے کہ جب امدادی اصولوں کی پاسداری کی جائے، امدادی کارکنوں کو تحفظ اور محفوظ و بروقت رسائی ملے تو انتہائی مشکل حالات میں بھی زندگیوں کو تحفظ دیا جا سکتا ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یونس اور ڈاکٹر وردہ کی ہمت نے اصولی اقدام اور بین الاقوامی جواب طلبی کی ہنگامی ضرورت کو واضح کیا ہے۔ڈاکٹر یونس نے یو این نیوز کو بتایا کہ فضا اور سمندر سے برستے بموں تلے کیسے تھکاوٹ، بھوک اور خوف ان کے روزمرہ معمول کا حصہ بن گئے تھے۔ تاہم انہوں نے ہر بچے کو ویکسین دینا اپنی ترجیح بنایا۔ وہ یاد کرتے ہیں کہ اس دوران ان کے ساتھ تھکاوٹ سے نڈھال ہو جاتے تھے لیکن جلد ہی دوبارہ کام پر واپس آ جاتے۔
قوت ارادی کی زندہ گواہیڈاکٹر یونس ویکسین لینے والے بچے کی مسکراہٹ سے لے کر طبی ٹیموں کی جانب سے خطروں اور مشکلات کی پروا نہ کرتے ہوئے دور دراز علاقوں میں جانے پر اصرار تک بہت سے واقعات سناتے ہوئے کہتے ہیں کہ امدادی کام ہر عمر میں اور ہر طرح کے حالات میں جاری رہتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ امدادی کام کرتے ہیں اور ان کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق اس کام پر نہیں ہوتا۔
'غزہ کے لیے خاموش خطرہ' محض فلم یا واقعات کا بیان نہیں بلکہ عزم اور امید کی طاقت کی جیتی جاگتی گواہی ہے۔
ڈاکٹر یونس سمجھتے ہیں کہ فلم کا ہر منظر دنیا کے لیے پیغام ہے کہ زخموں، موت اور مشکل زندگی کے باوجود غزہ اپنے بچوں کو تحفظ دینے کے قابل ہے۔ وہ اور ان کے ساتھ امدادی کارکن اپنی جان کو لاحق خطرات کے باوجود متواتر بمباری تلے اپنا کام کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی خوف محسوس نہیں ہوتا۔
وہ دھماکوں کی آوازیں سنتے اور پھر اپنے کام میں لگ جاتے ہیں۔ وہ اپنے مقصد پر نظر رکھتے ہیں اور ہر طرح کے حالات کے عادی ہو چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ غزہ میں 350 طبی اہلکار ہلاک، سیکڑوں زخمی اور 1,300 گرفتار ہو چکے ہیں۔
انہوں دنیا سے اپیل کی ہے کہ لوگوں کو مدد پہنچانے والوں کو تحفظ دینا انہیں تعیش کی فراہمی نہیں بلکہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ضرورت مند لوگوں کی زندگی اور امید قائم رہے۔
یہ انسانی فریضہ اور امداد فراہم کرنے جتنا ہی اہم کام ہے۔امید پھیلانے کا کامڈاکٹر یونس کا کہنا ہے کہ دہائیوں کے تجربے سے انہوں نے یہ سیکھا ہے کہ انسان بہت مضبوط ہوتے ہیں۔ مضبوطی درد اور تکلیف محسوس ہونے کا نام نہیں بلکہ اس کا مطلب المیوں کے باوجود خود کو قائم رکھنا اور مشکلات کا مقابلہ کرنا ہے۔
وہ ماؤں کو شدید تکالیف کے عالم میں اپنے بچوں کے ساتھ ہنستا اور مریضوں کو مسکراہٹ اور امید کے ساتھ مشکلات جھیلتا دیکھ چکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن کی حیثیت سے ان کا کام لوگوں کو علاج اور مادی مدد کی فراہمی سے کہیں بڑھ کر ہے۔ وہ لوگوں کے دلوں میں امید جگاتے ہیں، انہیں نفسیاتی مدد فراہم کرتے ہیں اور مشکلات کا مضبوطی سے سامنا کرنے کی ہمت دلاتے ہیں۔
اخلاقی و امدادی فریضہامدادی کارکنوں کے عالمی دن پر ڈاکٹر یونس ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے خطرات سے دور جانے کے بجائے لوگوں کو مدد پہنچانے کی خاطر ان کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا۔
وہ کہتے ہیں کہ امدادی کارکن دوسروں کی خاطر اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔غزہ سمیت ہر جگہ امدادی کارکن اس بات کی گواہی ہیں کہ ہمدردی کی کوئی حدود نہیں ہوتیں اور انسانی یکجہتی دوران جنگ یا ملبے پر بھی فروغ پا سکتی ہے۔
ڈاکٹر یونس کو امید ہے کہ وہ بہت جلد اپنے خاندان سے دوبارہ ملیں گے۔ وہ پیغام دیتے ہیں کہ امدادی کام محض پیشہ نہیں بلکہ اخلاقی اور امدادی فریضہ بھی ہے۔ انہوں نے دو سال سے اپنے اہلخانہ کو نہیں دیکھا کیونکہ وہ اس کام پر یقین رکھتے ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن ڈاکٹر یونس کہ امدادی نہیں بلکہ کرتے ہیں انہوں نے لوگوں کو رہے ہیں کے ساتھ کو تحفظ غزہ کے اور ان کام پر ہیں کہ کے لیے
پڑھیں:
’چھوٹے دکانداروں کو تنگ کرنے کے بجائے اصل مافیا کو پکڑیں‘ پنجاب میں کارروائی پر لوگوں کا اعتراض
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مصنوعی مہنگائی کے خلاف پنجاب بھر میں بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے پیر فورس اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ لاہور کی مختلف دکانوں پر چھاپے مارے اور کئی دکانیں سیل کر دی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
سلمیٰ بٹ نے کہا کہ سیلاب کا بہانہ بنا کر عوام کا استحصال ناقابلِ قبول ہے۔ قیمتوں میں شفافیت ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی اور گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔
سیلاب کا بہانہ بنا کر عوام کا استحصال ناقابلِ قبول ہے۔ قیمتوں میں شفافیت ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی اور گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔ pic.twitter.com/7pmR5WzhZU
— Salma Butt (@SalmaButtPMLN) October 2, 2025
صارفین کی جانب سے اس کارروائی پر ملے جلے ردعمل دیکھنے کو ملے۔ کچھ صارفین نے معاون خصوصی کی کارکردگی کو سراہا، جب کہ کئی نے کہا کہ مہنگائی کی اصل وجہ منڈی اور بڑے تاجروں کی من مانی ہے، اور چھوٹے دکانداروں پر کارروائی کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
ایک صارف نے کہا کہ لوگوں کی تذلیل نہ کریں بہت غلط پیغام جارہا ہے۔ ریڑھی اور ٹھیلے والا کبھی بھی خود ناجائزریٹ نہیں لگاتا۔ سبزی فروٹ منڈیوں میں جائیں صبح صبح جہاں ان چیزوں کی نیلامی ہوتی ہے یہ وہاں سےخرید کر لاتے ہیں نرخوں کا اندازه ہو جائے گا۔
لوگوں کی تذلیل نہ کریں بہت غلط پیغام جارہا ھے . ریڑھی اور ٹھیلے والا کبھی بھی اپنے تئیں ناجائزریٹ نہیں لگاتا سبزی فروٹ منڈیوں میں جائیں صبح صبح جہاں ان چیزوں کی نیلا می ہوتی ہے یہ وہاں سےخرید کر لاتے ہیں نرخوں کا اندازه ہو جائے گا
— MUHAMMAD ANWARUL HAQ (@mahaq88) October 3, 2025
طاہر کیانی لکھتے ہیں کہ ان دکانداروں کو تنگ کرنے کے بجائے اوپر بیٹھے مافیا کو پکڑیں جو ان کو مہنگے داموں چیزیں دیتے ہیں ان کا علاج کریں۔
یہ لوگ واقعی پاگل ہیں ان دکانداروں کو تنگ کرنے کے بجائے اوپر بیٹھے مافیا کو پکڑو جو ان کو مہنگے داموں دیتے ہیں ان کا علاج کرو
— M TAHIR KAYANI (@Tarikayani) October 3, 2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سلمیٰ بٹ کے اس اقدام کو سراہا اور انہیں شاباشی دی۔
Shabash Salma ???????? https://t.co/9zRVAx5IkO
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 2, 2025
احسن خان نے لکھا کہ جب چینی کے ریٹ بڑھے تب آپ کدھر تھی۔
جب چینی کے ریٹ بڑھے تب میڈم صاحبہ کدھر تھی سوال کر سکتے ہیں کیونکہ ڈر لگتا ہے برا نا مان جائیں آپ https://t.co/xuvkQuXZKO
— Ahsan Khan (@SardarA95278756) October 2, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں