2025-10-04@20:06:10 GMT
تلاش کی گنتی: 10

«کو ہلال امتیاز»:

     ویب ڈیسک : پاور سیکٹر میں بے مثال خدمات پر صدر مملکت نے  اویس احمد خان لغاری کو ہلال امتیاز  عطا کرنے کا اعلان کیا ہے  وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری اور وفاقی سیکٹری پاور ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو صدر مملکت کی طرف سے  پاور سیکٹر میں بے مثال خدمات ، ہزاروں ارب روپے کی قومی بچت اور اصلاحات پر ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز کے قومی اعزازات عطا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری اور وفاقی سیکٹری پاور ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو  یہ دنوں امتیازات 23مارچ 2026کو عطا کئے جائیں گے ۔پاور سیکٹر میں تاریخی 780ارب روپے کے گردشی قرضے میں کمی ، 191ارب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری اور وفاقی سیکرٹری پاور ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو صدر مملکت کی جانب سے پاور سیکٹر میں بے مثال خدمات، ہزاروں ارب روپے کی قومی بچت اور اصلاحات پر مبنی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز کے قومی اعزازات سے نوازا جائے گا۔(جاری ہے) پاور ڈویژن کے مطابق انہیں 23 مارچ 2026 کو اعزاز عطا کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر اور سیکرٹری کو پاور سیکٹر میں گردشی قرضوں میں 780 ارب روپے کی تاریخی کمی، 191 ارب روپے کی قومی بچت، بجلی سہولت کے ذریعے خطے کی سستی ترین بجلی کی فراہمی،...
    حکومت نے 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے کھلاڑیوں اور صحافیوں کو قومی اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسپورٹس کے شعبے میں ایوارڈز حاصل کرنے والے: شاہد خان آفریدی (ہلالِ امتیاز) — کرکٹ شہروز کاشف (ہلالِ امتیاز) — ماؤنٹینئرنگ ملک محمد عطا مرحوم (ہلالِ امتیاز) — گھڑسواری ثناء میر (ستارۂ امتیاز) — کرکٹ حیدر علی (ستارۂ امتیاز) — ڈسکس تھرو محمد سجاد گجر (PAPP) — کبڈی شہزایب رند (PAPP) — کراٹے کامبیٹ محمد حمزہ خان (تمغۂ امتیاز) — اسکواش محسن نواز (تمغۂ امتیاز) — شوٹنگ راشد ملک (تمغۂ امتیاز) — ٹینس یہ بھی پڑھیں:صدر آصف علی زرداری نے 263 شخصیات کو 23 مارچ 2026 کو سول اعزازات دینے کی...
    سٹی42:  بھارت کے ساتھ چھ مئی کی رات سے دس مئی مئی کی صبح تک ہونے والے معرکہِ حق کے فاتح فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  اور چیف آف ائیر سٹاف ائر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  کو آج یومِ آزادی پر ہلالِ جرات سے نواز کر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنی ٹیم کے ساتھ پاکستان کے ازلی دشمن کی سازش کی پیش بینی کی اور اس سے نمٹنے کا معقول بندوبست کیا، پھر جب دشمن نے چھ  مئی کو رات کے اندھیرے میں نصف شب کے بعد پاکستان کی سویلین مسجدوں اور سویلین گھروں پر بزدلانہ حملے کئے تو فیلڈ مارشل اور ان کی ٹیم نے اپنے فول پروف کاؤنٹر اوفینسیو سے...
    اسلام آباد میں یومِ آزادی کے موقع پر ایوانِ صدر میں اعلیٰ سول و عسکری اعزازات دینے کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات دیے۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی تقریب میں شریک تھے۔   فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو انتہائی مشکل حالات میں شاندار عسکری قیادت پر ’ہلالِ جرات‘ سے نوازا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو ’نشانِ امتیاز‘، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو بھی ’ہلالِ جرات‘ اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو بھارت کے خلاف جنگ میں بحری سرحدوں کے دفاع پر ’نشانِ امتیاز‘ عطا کیا گیا۔ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب...
    تصویر، اسکرین گریب ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی پُروقار تقریب ہوئی۔اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو اعزازات دیے۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو انتہائی مشکل حالات میں فوج کی بہترین قیادت کرنے پر ’ہلال جرات‘ سے نوازا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو ’نشان امتیاز‘ عطا کیا گیا جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو ’ہلال جرات‘ سے نوازا گیا۔علاوہ ازیں سفارتی سطح پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو بھی اعزاز سے نوازا گیا، سندھ طاس معاہدے پر بھرپور مؤقف اپنانے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ہلال جرأت جبکہ وزیرداخلہ محسن نقوی کو نشان امتیاز سے نواز دیا۔ ایوان صدر میں ملک کیلئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں سول وعسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب میں صدر مملکت نے فیلڈمارشل عاصم منیر کو ہلال جرأت سے نوازا جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ صدر مملکت نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز عطا کیا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلال جرأت سے نوازا گیا۔ صدر مملکت آصف زرداری نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرداخلہ...
    سٹی42 : ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی    صدر مملکت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ہلال جرأت سے نوازا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیاچیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز عطا کیا...
    ویب ڈیسک : ایوان صدر میں ہونے تقریب میں صدر مملکت نے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو فوجی اعزازات سے نوازا ۔  ایوان صدر میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں صدر آصف علی زرداری نے نمایاں خدمات دینے والوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔ تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی شرکت کی۔  تقریب میں ایئر مارشل شکیل غضنفر، ایئر مارشل شکیل صفدر، ایئر مارشل محمد سرفراز اور ایئر مارشل کاظم حماد کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ میجر جنرل سید الرحمان سرور، میجر جنرل طاہر  مسعود، میجر جنرل ندیم فضل کو ہلال امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔ سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں...
    یوم پاکستان ،شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعدازمرگ اعلی ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)یوم پاکستان پر ایوان صدر اور گورنر ہائوس لاہور میں مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو اعلی ترین سول اعزازات سے نوازا گیا۔ شہید ذوالفقاربھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ شہید ذوالفقار بھٹو کا اعزاز ان کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا۔یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعلی ترین سول اعزازات کی تقریب ہوئی، مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی والوں کو اعزازات دیئے گئے۔ تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے...
۱