صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کو ہلال جرأت، محسن نقوی کو نشان امتیاز سے نواز دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ہلال جرأت جبکہ وزیرداخلہ محسن نقوی کو نشان امتیاز سے نواز دیا۔
ایوان صدر میں ملک کیلئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں سول وعسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب میں صدر مملکت نے فیلڈمارشل عاصم منیر کو ہلال جرأت سے نوازا جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔
صدر مملکت نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز عطا کیا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلال جرأت سے نوازا گیا۔
صدر مملکت آصف زرداری نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراطلاعات عطاتارڑ اور وزیردفاع خواجہ آصف کو بھی نشان امتیاز سے نوازا۔ وزیراعظم کے تشکیل دیئے گئے سفارتی وفد کے ارکان کو ہلال امتیازسے نوازا گیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو نشان امتیاز سے نوازا گیا، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نشان امتیاز سے نوازا کو نشان امتیاز سے سے نوازا گیا کو ہلال جرأت صدر مملکت
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نواز دیا گیا
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2025ء ) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نوازا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف نے ملاقات کی ہے، جی ایچ کیو آمد پر کرنل جنرل کریم ولیئیف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، کرنل جنرل کریم ولیئیف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں موجودہ عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف نے معرکۂ حق میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابی کو سراہا۔(جاری ہے)
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف نے یومِ آزادی اور فتح کی تقریبات کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر کرنل جنرل کریم ولیئیف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’پیٹریاٹک وار میڈل برائے خدمات برائے فوجی تعاون‘ عطا کیا، کرنل جنرل کریم ولیئیف نے صدر الہام علیئیف کی جانب سے آذربائیجان کا اعلیٰ عسکری اعزاز عطا کیا، یہ ایوارڈ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین عسکری تعاون میں ان کی شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے کا کہنا ہے کہ کرنل جنرل کریم ولیئیف نے دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کی غیر متزلزل کوششوں کو سراہا، انہوں نے دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کے آذربائیجان کے عزم کو دہرایا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی شاندار میزبانی اور آذربائیجان کیلئے مستقل حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا، آرمی چیف نے آذربائیجان کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا، آرمی چیف نے آذربائیجان کا معرکۂ حق کے دوران پاکستانی عوام کی حمایت اور یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آذری دستہ بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔