اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈمارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر کو ہلال جرأت کے اعزاز سے نوازاگیا۔

ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب  ہوئی، صدر مملکت آصف زرداری نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کواعزازات دیئے،تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزرا اور  عسکری حکام نے شرکت کی۔

تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو نشان امتیاز سے نوازاگیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ہلال جرأت کے اعزاز سے نوازاگیا،ایئر چیف ظہیر بابر سدھو کو ہلال جرأت کا اعزاز عطا کیاگیا۔

سپریم کورٹ1980کے رولز تبدیل، نئے رولز 2025جاری کردیئے گئے

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کو ہلال جرا ت

پڑھیں:

متاثرین سیلاب کیلیے قائم الخدمت خیمہ بستی میں شادی کی تقریب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:۔ سیلاب متاثرین کے لیے قائم الخدمت فاﺅنڈیشن کی خیمہ بستی میں خوشیوں کے رنگ بکھر گئے۔ چوہنگ میں قائم خیمہ بستی میں ایک سادہ مگر پروقار شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دلہا علی رضا اور دلہن طیبہ ریاض رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

طیبہ ریاض خیمہ اسکول کی معلمہ ہیں۔ صدرالخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمن کی جانب سے دونوں خاندانوں کومبارکباد اور نیک خواہشات کااظہار، دلہن کو شادی باکس، نئے کپڑے، جوتے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا،اس موقع پر مہمانوں کے لیے ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیاتھا ۔

شادی کے تقریب میں الخدمت فاﺅنڈیشن کے ذمہ داران شعیب ہاشمی، صبا ثاقب، سمیعہ سلمان، عبداللہ محسن سمیت دیگر ذمہ داران اور رضاکار، شاگردوں، اساتذہ، والدین، اہلیانِ علاقہ اور خیمہ بستی کے مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بچیوں نے سفید خیموں کی بستی کو رنگ برنگی سجاوٹ سے دلہن کی طرح آراستہ کر دیا، جبکہ الخدمت ٹیم اور رضاکاروں نے تمام رسومات نہایت سادگی اور محبت کے ساتھ ادا کیں۔ اس موقع پر دلہن کے والد نے جذباتی انداز میں کہاکہ سیلاب نے ہمارے گھروں کواجاڑ دیا ، ایسے میں الخدمت امید کا چراغ بنی۔ یہ ہمارے لیے بہت بڑی نعمت ہے۔ شرکا نے کہا کہ مشکل حالات میں اس طرح کی خوشیوں کا انعقاد نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے سہارا ہے بلکہ معاشرے کے لیے بھی حوصلہ افزا پیغام ہے۔ شرکا نے الخدمت فاﺅنڈیشن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Aleem uddin

متعلقہ مضامین

  • ماتلی: اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلے پر شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی: مریم نواز
  • پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کو بہترین سیکورٹی پر عالمی اعزاز مِل گیا
  • کراچی میں قومی اسپنر ابرار احمد کی شادی کی تیاریاں مکمل
  • سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ سید عاصم منیر کی وجہ سے ممکن ہوا، طلال چودھری
  • مریم نواز کی شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے حق میں  خیر مقدمی مہم، ٹرینڈ سوشل میڈیا پر مقبول
  • ایلون مسک کا منفرد اعزاز؛ 500 ارب ڈالر کی ارننگ سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم
  • متاثرین سیلاب کیلیے قائم الخدمت خیمہ بستی میں شادی کی تقریب
  • 408 پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں شاندار تقریب، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی شرکت
  • لاہور: سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں شادی کی تقریب