اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آذربائیجان کے فرسٹ ڈپٹی وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم والیئف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور پاک فوج کے سربراہ کو آذربائیجان کا اعلیٰ ترین ’’پیٹریاٹک وار میڈل‘‘ عطا کیا۔ آئی ایس پی آر  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور آذربائیجان و آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔ معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ’’معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص‘‘ میں حاصل کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد نے پاکستان کے یوم آزادی اور آذربائیجان کی فتح کی تقریبات کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ فیلڈ مارشل نے مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور یومِ آزادی کی تقریب میں آذربائیجان کے دستے کی شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کرنل جنرل کریم والیئف نے صدر الہام علیوف کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کا اعلیٰ ترین ’’پیٹریاٹک وار میڈل‘‘ عطا کیا، جو فوجی تعاون کے شعبے میں غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ کرنل جنرل کریم والیئف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور کردار کو سراہا اور دفاع و سکیورٹی کے شعبے میں مزید تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ قبل ازیں، جی ایچ کیو پہنچنے پر کرنل جنرل کریم والیئف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور پھول رکھے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کرنل جنرل کریم والیئف ا ذربائیجان کے فیلڈ مارشل

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسف زئی نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انعام یوسف زئی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی خیبر پی کے کو ارسال کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار