عاصم منیر کو ہلالِ جرات، بلاول بھٹو کو نشانِ امتیاز، یومِ آزادی پر ایوانِ صدر میں اعلیٰ اعزازات کی تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
اسلام آباد میں یومِ آزادی کے موقع پر ایوانِ صدر میں اعلیٰ سول و عسکری اعزازات دینے کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات دیے۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی تقریب میں شریک تھے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو انتہائی مشکل حالات میں شاندار عسکری قیادت پر ’ہلالِ جرات‘ سے نوازا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو ’نشانِ امتیاز‘، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو بھی ’ہلالِ جرات‘ اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو بھارت کے خلاف جنگ میں بحری سرحدوں کے دفاع پر ’نشانِ امتیاز‘ عطا کیا گیا۔
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر وزیرِ دفاع خواجہ آصف، بہترین اطلاعاتی حکمتِ عملی پر وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ، داخلی یکجہتی اور امن قائم رکھنے پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی، سفارتی محاذ پر نمایاں کارکردگی پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اور سندھ طاس معاہدے پر مؤثر موقف اختیار کرنے پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو بھی ’نشانِ امتیاز‘ دیا گیا۔
قومی مؤقف عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور بھارت کی سازشوں کو بے نقاب کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کو ’نشانِ امتیاز‘ سے نوازا گیا، جبکہ سیاسی ہم آہنگی قائم رکھنے میں کردار پر رانا ثنا اللہ بھی اس اعزاز کے حق دار ٹھہرے۔
ایوانِ صدر کی اس تقریب میں دیگر کئی سول و عسکری شخصیات کو بھی اعلیٰ اعزازات دیے گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز 2026کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد میڈلز تقسیم اور اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا۔
اسپیشل اولمپکس پاکستان کی روح رواں رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کیے، ان کا کہنا تھاکہ گیمز میں ملک بھر سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔
رونق لاکھانی نے گیمز کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز اور ڈونرز بشمول میکڈونلڈ، پاکستان او ایم آئی اور فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو بھرپور اعتماد دینا چاہیے تاکہ وہ معاشرے کا مضبوط انگ بن سکیں۔
مہمان خصوصی راحل اعجاز کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہم مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی خصوصی کھلاڑیوں کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔
فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا سے آنے والی فیفا فٹبال کوچ کرن غوری نے کہا کہ ایونٹ میں شریک بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے ہرگز کم نہیں، جیسمین نے خصوصی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
فٹبال چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کی ایک کیٹگری میں فیڈرل ایریاز نے پہلی خیبر پختونخواہ نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹگری میں گلگت بلتستان فاتح رہا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور سندھ نے سوئم رہ کر برانز میڈل حاصل کیا۔
قبل ازیں گیمز میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،آخر میں کامیاب ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے،اگلے گیمز پنجاب میں ہوں گے، گیمز کا مقصد ذہنی معذوری والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں اور کھیل میں مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، گیمز کے ذریعہ چلی کے شہر چسینٹیاگو میں ہونے والے ورلڈ سمر اسپیشل گیمز تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے، جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے ذہنی معذوری کا شکار 82 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔