پاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی کی تقریب، وزیراعظم کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک:یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مونومنٹ اسلام آباد پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پرچم کشائی کی۔
پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر وفاقی وزراء بھی موجود تھے اور سکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، ثقافتی لباس میں ملبوس ننھے بچوں نے وزیراعظم کو پاکستان مونومنٹ آمد پر پھول پیش کیے۔
پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر ملی جوش و جذبے سے قومی ترانہ پڑھا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی اور یادگار پاکستان پر پھول رکھے۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پرچم کشائی کی تقریب
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔