اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مونومنٹ اسلام آباد پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پرچم کشائی کی۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر وفاقی وزراء بھی موجود تھے اور سکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، ثقافتی لباس میں ملبوس ننھے بچوں نے وزیراعظم کو پاکستان مونومنٹ آمد پر پھول پیش کیے۔

پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر ملی جوش و جذبے سے قومی ترانہ پڑھا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی اور یادگار پاکستان پر پھول رکھے۔
 

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پُروقار تقریب کا انعقاد

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پرچم کشائی کی تقریب

پڑھیں:

شہباز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، پاک سعودیہ معاہدے اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے سراہا اور کہاکہ پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی سعادت نصیب ہونا قابل مسرت ہے۔

دونوں رہنماؤں کی مشرق وسطیٰ اور غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی، جبکہ غزہ میں مستقل امن اور اس میں پاکستان کی کوششوں میں اہم کردار پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کے لیے نہ صرف ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہا ہے بلکہ آئندہ بھی ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔

گفتگو میں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے حماس کے بیان کو خطے میں امن کی راہ ہموار کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا نادر موقع قرار دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ غزہ میں جنگ بندی سے معصوم و نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی روک تھام اور فلسطینی ریاست کے قیام کا دیرینہ خواب پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں امن خطے کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews تاریخی معاہدہ سربراہ جے یو آئی شہباز شریف غزہ امن منصوبہ فضل الرحمان مشرق وسطیٰ وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی کے بہت قریب، شہباز شریف کا غزہ امن کیلئے شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھنےکااعلان
  • وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ
  • شہباز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، پاک سعودیہ معاہدے اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان سی پیک سے انتہائی وسیع پیمانے پر مستفید ہو رہا ہے، وزیراعظم
  • الحمدللہ ! غزہ میں جنگ بندی کے قریب ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے، شہباز شریف
  • شکارپور: تیز رفتار گاڑی نے سوئے افراد کو کچل دیا، 5 بچوں سمیت 8 جاں بحق، 5 زخمی
  • پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کا پرکشش مرکز بنایا جائے گا، شہباز شریف
  • پاکستان کو خطے کا پرکشش سرمایہ کاری مرکز بنایا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف
  • 408 پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں شاندار تقریب، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی شرکت