وزیر اعلیٰ سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری، قومی پرچم لہرایا
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
— فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یومِ آزادی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی موجود رہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ کے ارکان، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ نے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔
ترجمان نے کہا کہ مراد علی شاہ اور کامران ٹیسوری نے قومی پرچم لہرایا اور وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ ارکان کے ساتھ مزار قائد پر پھول رکھے اور دعا کی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے اور قائد اعظم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیر اعلی
پڑھیں:
قومی ایئر لائن کے طیارے کے رن وے پر پڑے کچرے سے متاثرہ انجن کی مرمت شروع
—فائل فوٹوقومی ایئر لائن کے طیارے کے متاثرہ انجن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت طیارے کے انجن سے ربڑ ٹکرا گیا تھا۔
گزشتہ روز ٹورنٹو سے لاہور آنے والا قومی ایئرلائن کا طیارہ لینڈنگ کے بعد گراؤنڈ ہوگیا۔
ترجمان قومی ایئر لائن نے بتایا ہے کہ جہاز گراؤنڈ ہونے سے لاہور ٹورنٹو کی پرواز کی روانگی میں 24 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز رن وے پر پڑے کچرے سے قومی ایئر لائن کے جہاز کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق لینڈنگ کے وقت ہونے والے واقعات کا ایئر پورٹ حکام کے ساتھ مل کر سدباب کرنا چاہتے ہیں۔