یوم آزادی پر مزار قائد و اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقاریب
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب ہوئیں۔آج ملک بھر میں 78 واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی دی گئی، نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پرگارڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند 91 کیڈٹس نے مزار قائد پر فرائض سنبھال لیے۔اعزازی گارڈز 2 دستوں پر مشتمل ہیں، ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز اور دوسرا دستہ پاکستان نیوی کے کیڈٹس پر مشتمل ہے جبکہ گارڈ میں 4 خواتین کیڈٹ بھی شامل ہیں۔مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کے بعد مہمان خصوصی کموڈور تصور اقبال کی جانب سے فاتحہ خوانی بھی کی گئی، مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلم بند کیے۔اس کے علاوہ لاہور میں مزار اقبال پر بھی گاڈرز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے پاکستان آرمی کو چارج دے دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
افغانستان پر بڑی بیٹھک، چار ملکی اجلاس پیر کو ماسکو میں ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کے حوالے سے اہم سفارتی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے روس میں شروع ہوگا۔ چہار ملکی اجلاس 6 اکتوبر کو ماسکو میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان، ایران، روس اور چین کے نمائندے شریک ہوں گے۔
پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان کریں گے، چین کی نمائندگی خصوصی ایلچی یوی ژاو ¿ ینگ، ایران کی جانب سے حسن کاظمی قمی جبکہ روس کی نمائندگی خصوصی ایلچی ضمیر کابلوف کریں گے۔
اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور علاقائی سکیورٹی پر تفصیلی غور ہوگا جبکہ انسداد دہشت گردی اور خطے میں تعاون کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق افغانستان پر وزرائے خارجہ کا چہار ملکی اجلاس 25 ستمبر کو نیویارک میں منعقد ہوا تھا، جس کے بعد 28 ستمبر کو پاکستانی نمائندہ خصوصی محمد صادق نے ایران کا دورہ بھی کیا۔پاکستان 7 اکتوبر کو ماسکو فارمیٹ اجلاس میں بھی شرکت کرے گا، جس میں محمد صادق خان ہی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس اجلاس میں سکیورٹی، انسداد دہشت گردی، منشیات کی روک تھام اور افغان مہاجرین کے مسائل پر گفتگو ہوگی۔
ماسکو فارمیٹ اجلاس میں روس، پاکستان، چین، ایران، افغانستان اور بھارت کے علاوہ قازقستان، کرغیزستان، ازبکستان اور تاجکستان کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں افغانستان کو پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر رکن ملک کے طور پر خوش آمدید کہا جائے گا۔ افغان عبوری وزیر خارجہ ملا امیر متقی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ان نشستوں کا بنیادی مقصد افغانستان میں امن و استحکام، علاقائی تعاون اور مشترکہ سیکیورٹی کے اقدامات پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔