یومِ آزادی پر مزارِ قائد اور مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر کراچی میں مزارِ قائد اور لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی شاندار اور پروقار تقاریب منعقد ہوئیں۔ اس موقع پر ملک بھر میں جشنِ آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور نمازِ فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔
کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند 91 کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ اعزازی گارڈز دو دستوں پر مشتمل تھے جن میں ایک پاک بحریہ کے سیلرز اور دوسرا پاکستان نیوی کے کیڈٹس کا تھا، جبکہ چار خواتین کیڈٹس بھی اس دستے میں شامل تھیں۔ تقریب کے بعد مہمانِ خصوصی کموڈور تصور اقبال نے فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔
ادھر لاہور میں مزارِ اقبال پر بھی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کا چارج پاکستان آرمی کو منتقل کر دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
یومِ آزادی؛ کالجز میں شاندار تقاریب، سٹوڈنٹس اور اساتذہ کا جوش عروج پر
سٹی 42 : یومِ آزادی پر طلبا و طالبات کا جوش و جذبہ بھی عروج پر ہے، زندہ دلانِ لاہور کے کالجز میں یومِ آزادی کی مناسبت سے شاندار تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے، جہاں سٹوڈنٹس کی جانب سے ملی نغمے اور تقاریر سنائی جاتی ہیں۔
نشتر ٹاؤن کے کیپس ایف پی آر کالج میں یومِ آزادی کی شاندارتقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں طلبا و طالبات کے ملی نغمے، تقاریر اور رنگا رنگ پروگرام پیش کیا گیا۔ اس موقع پر باب ارقم گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے سی ای او رضا احمد رانا، افضل احمد رانا شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر باب ارقم گروپ آف انسٹیٹیوشنز محمد یاسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیپس کالج فیاض احمد رانا نے بھی شرکت کی۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
تقریب میں پرنسپل کیپس کالج شہباز بٹ سمیت دیگر اساتذہ بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر قومی پرچم کے رنگوں سے پوری عمارت کو خوبصورتی سے سجادیا گیا، جشنِ آزادی کاجوش و خروش عروج پر دکھائی دیا۔ اساتذہ اور سٹوڈنٹس نے وطن سے محبت کے عزم کا اعادہ کیا ۔