معرکہِ حق کے فاتح فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلالِ جرات عطاکیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
سٹی42: بھارت کے ساتھ چھ مئی کی رات سے دس مئی مئی کی صبح تک ہونے والے معرکہِ حق کے فاتح فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چیف آف ائیر سٹاف ائر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو آج یومِ آزادی پر ہلالِ جرات سے نواز کر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنی ٹیم کے ساتھ پاکستان کے ازلی دشمن کی سازش کی پیش بینی کی اور اس سے نمٹنے کا معقول بندوبست کیا، پھر جب دشمن نے چھ مئی کو رات کے اندھیرے میں نصف شب کے بعد پاکستان کی سویلین مسجدوں اور سویلین گھروں پر بزدلانہ حملے کئے تو فیلڈ مارشل اور ان کی ٹیم نے اپنے فول پروف کاؤنٹر اوفینسیو سے دشمن کو دنیا کے سامنے عبرت کا نمونہ بنا دیا۔ دشمن تین دن تک اپنی شکست پر تلملاتا رہا اور بار بار بزدلانہ اوچھے ور کرتا رہا، نو مئی کو نصف شب کے بعد دشمن نے پاکستان کی عسکری تنسیبات پر براہ راست حملے کرنے کی حماقت کی تو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ان کی ٹیم نے دشمن کے ہاتھ پیر، کمر سب کچھ توڑ پھوڑ ڈالے اور اسے شرم ناک شکست دے کر دنیا کی مدد سے پاکستان سے جنگ بندی کی بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
آج پاکستان کے یومِ آزادی پر ایوانِ صدر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ہلالِ امتیاز عطا کرنے کی پروقار تقریب ہوئی۔
عساکرِ پاک کے سپہ سالار کو ان کی جرات مندانہ خدمات کے اعتراف میں صدر مملکت نے ہلال جرات سے نوازا۔
اس پر جلال تقریب میںصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھارت کو فضائی جنگ میں شکست فاش دینے پر چیف آف ائر اسٹاف ائر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی ہلال جرات سے نوازا۔
پنجاب میں جشنِ آزادی پر 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
صدرِ مملکت نے بحری سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے کے اعتراف میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز عطا کیا ۔
ایوان صدر میں سول وعسکری شخصیات کو اعزازات دینے کی اس خصوصی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشان امتیاز عطا کیا گیا۔
تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو نشان امتیاز سے نوازا گیا جبکہ محسن نقوی، اسحاق ڈار ، خواجہ آصف، احسن اقبال ، اعظم نذیر تارڑ ، عطاتارڑ ،رانا ثنااور کئی دیگر شخصیات کو بھی نشان امتیاز سے نوازاگیا ۔
پاک فوج خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار، آزادی و خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے: فیلڈ مارشل
احسن اقبال، شیری رحمان، فیصل سبزواری، مصدق ملک اور حنا ربانی کھر کو بھی سول اعزازات سے نوازا گیا۔
طارق فاطمی اور سابق وزیر دفاع خرم دستگیر خان کو بھی اعلیٰ سول ایوارڈز سے نوازا گیا۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز سے نوازا
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی کامیابی پر دنیا حیران رہ گئی: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے ایسی کامیابی حاصل کی کہ دنیا حیران رہ گئی۔ آج کا دن خصوصی طور پر شہدا کے نام ہے، وہ بیٹے جنہوں نے وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
جشن آزادی پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ آج میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور انہیں خراج تحسین بھی پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی پاکستانی قوم کی طرف سے سلام کہا۔
یہ بھی پڑھیں: سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی ماڈل، سکھر کے طلبہ نے تاریخ رقم کردی
انہوں نے کہا کہ شاہینوں نے ایک جان ہو کر دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر بہادری سے لڑائی لڑی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ دنیا بھی سمجھ گئی ہے کہ ’بنیان مرصوص‘ یعنی سیسہ پلائی دیوار کا کیا مطلب ہوتا ہے۔ اگر قوم تقسیم ہو کر لڑائی لڑتی تو یہ جنگ کبھی جیتی نہ جا سکتی تھی۔ دنیا حیران ہے کہ پاکستان نے رافیل طیارے کیسے مار گرائے۔
مریم نواز نے کہاکہ پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے ملک کو شکست دی ہے، ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا، یہ ملک ہمیں بہت سی قربانیوں کے بعد ملا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ عہدہ انسان کو ایکسپوز کر دیتا ہے لیکن اگر نیت صاف ہو تو اللہ کامیابی دیتا ہے۔ 2018 میں ملک کی تنزلی شروع ہوئی تھی لیکن اب وطن ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہم پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی کا خاتمہ قریب، امن کا سورج جلد طلوع ہوگا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف نے اپنے ادوار میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، اور انہوں نے ہی ایٹمی دھماکے کرکے وطن کا دفاع ناقابل تسخیر کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جشن آزادی پاکستان سید عاصم منیر فیلڈ مارشل معرکہ حق نواز شریف وطن عزیز وی نیو