پاک فوج خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار، آزادی و خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے: فیلڈ مارشل
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک:پاک فوج کے سربراہ فیلڈمارشل عاصم منیر نے یوم آزادی پر تمام اہل پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت،جنگی تیاری پر مکمل اعتماد ہے، سرحدوں کی حفاظت کےلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاک فوج خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار، اپنی آزادی وخودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یوم آزادی پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اپنے بزرگوں، برصغیرکےمسلمانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مذہبی اقلیتیں آج بھی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں، دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے انتہائی بھاری جانی ومالی قیمت ادا کی۔
یوم آزادی کے موقع پر گوگل کا ڈوڈل تبدیل
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ جدوجہد آزادی سمیت معرکہ حق کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، شہدا کی جرات و بہادری، عزم و جذبہ ایمانی کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا مسئلے کا واحد حل، منصفانہ، پائیدارحل ہے، عالمی برادری فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔فیلڈمارشل نے یوم آزادی پر تمام اہل پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاری پر مکمل اعتماد ہے، سرحدوں کی حفاظت کےلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے: علی امین گنڈا پور
آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی سرکار نے روایتی ہٹ دھرمی دکھائی، پاکستان کی شہری آبادی پر حملہ کیا، قوم کی حمایت سے مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کیا، جو تاریخ میں افواج پاکستان کی بہادری،ولولہ انگیز جذے کی علامت بن چکاہے۔
فیلڈمارشل نے کہاکہ پاک فوج، روایتی، غیرروایتی، ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، اپنی آزادی،خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے، ہم خطے مین امن ،ترقی اور خوشحالی کےمتمنی ہیں،پہلگام واقعے کی پاکستان نے نہ صرف مذمت کی،بلکہ شفاف عالمی تحقیقات کی پیش کی ۔
آج ہمیں وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عہد کرنا ہوگا: مریم نواز
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نہیں کریں گے فیلڈ مارشل پاک فوج نے کہا کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔