وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی کی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پرچم کشائی کی۔
پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر وفاقی وزراء بھی موجود تھے اور اسکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
ثقافتی لباس میں ملبوس ننھے بچوں نے وزیر اعظم کو پاکستان مونومنٹ آمد پر پھول پیش کیے
پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر ملی جوش و جذبے سے قومی ترانہ پڑھا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی اور یادگار پاکستان پر پھول رکھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پرچم کشائی کی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کراچی تشریف لا رہے ہیں تو 500 ارب کے منصوبوں کا اعلان کریں: منعم ظفر
---فائل فوٹوامیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کراچی تشریف لا رہے ہیں تو 500 ارب کے منصوبوں کا اعلان کریں۔
امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹی ایم سی گلبرگ کا دورہ کیا۔
منعم ظفر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کا انفرا اسٹرکچر تباہی کا شکار ہے، ای چالان کے نام پر لوگوں کے لیے مشکلات کھڑی کر دی گئی ہیں۔
منعم ظفر کا کہنا مزید تھا کہ گلبرگ میں ہیلتھ کیئر یونٹ کا قیام اتنی مہنگائی میں زبردست تحفہ ہے، اس ہیلتھ کیئر یونٹ کا افتتاح حافظ نعیم الرحمان نے کیا، پچھلے دو ہفتوں میں 1500 او پی ڈی ہو چکیں، 50 روپے کی پرچی ہے۔
منعم ظفر نے یہ بھی کہا کہ 9 ٹاؤنز میں سارے ہیلتھ کیئر سینٹرز کو ماڈل ہیلتھ سینٹر بنائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ اور دیگر نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔