یوم پاکستان ،شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعدازمرگ اعلی ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
یوم پاکستان ،شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعدازمرگ اعلی ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)یوم پاکستان پر ایوان صدر اور گورنر ہائوس لاہور میں مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو اعلی ترین سول اعزازات سے نوازا گیا۔ شہید ذوالفقاربھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ شہید ذوالفقار بھٹو کا اعزاز ان کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا۔یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعلی ترین سول اعزازات کی تقریب ہوئی، مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کارکردگی والوں کو اعزازات دیئے گئے۔
تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔بانی پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقاربھٹو کو بعد ازوفات نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ شہید ذوالفقار بھٹو کا اعزاز ان کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا۔ ایئر مارشل (ر)راجہ شاہد حامد مرحوم کو نشان امتیازسے نوازا گیا۔سلطان علی اکبرالانا کو مالیاتی شعبے میں نشان خدمت عطا کیا گیا۔ ایس پی محمد اعجازشہید کو ہلال شجاعت دیا گیا۔ ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید کو بھی ہلال شجاعت سے نوازا گیا۔تقریب میں ڈی ایس پی سردارحسین شہید کوغیر معمولی بہادری پر ہلال شجاعت دیا گیا۔ جبکہ کانسٹیبل جہانزیب شہید کو غیرمعمولی بہادری پرہلال شجاعت عطاکیا گیا۔جاوید جبار کو ادب میں نمایاں خدمات پرہلال امتیاز، اللہ رکھیو شہید کو تعلیم کے شعبے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطا کیا گیا۔ ڈاکٹرسید توقیر حسین شاہ کو سول سروس میں خدمات پرہلال امتیازعطا کیا گیا۔کانسٹیبل ارشاد علی شہید کوغیرمعمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطا کیا گیا۔ ایڈیشنل ایس ایچ اوعدنان آفریدی شہید کوغیرمعمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت، سب انسپکٹر تیمورشہزاد شہید کو غیرمعمولی بہادری کیاعتراف میں ہلال شجاعت دیا گیا۔
ایل ایچ سی محمد فاروق شہید کوغیرمعمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت دیا گیا، سپاہی محمد آصف شہید کو معمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطا کیا گیا۔سید علی حیدر گیلانی کوخدمات عامہ کے شعبے میں گرانقدر خدمات پر ہلال امتیاز، حسین داد کو انسان دوستی و مفادعامہ کے شعبے میں شاندار خدمات پرہلال امتیاز، محترمہ سعدیہ راشد تعلیم کے شعبہ میں نمایاں خدمات پرہلال امتیاز عطا کیا گیاخواجہ انور مجید کو سماجی شعبے میں گرانقدر خدمات پرہلال امتیاز، پروفیسر ڈاکٹر شہریار کو طب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز، جبکہ ڈاکٹرزریاب کو بھی طب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز عطا کیا گیا۔جاوید جبار کو ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز عطا کیا گیا، جبکہ محترمہ سعدیہ راشد تعلیم کے شعبہ میں نمایاں خدمات پرہلال امتیاز عطا کیا گیا۔اسی طرح عامر حفیظ ابراہیم کو سائنس اور آئی ٹی کے شعبے میں خدمات پر ہلال امتیاز عطا کیا گیا۔ جمی انجینئر کو سماجی خدمات کے شعبے میں شاندار کارکردگی پر ہلال امتیاز عطا کیا گیا۔ جبکہ عمر فاروق کو خدمات عامہ شعبے میں شاندار خدمات پر ہلال امتیاز عطا کیا گیا۔
دوسری جانب گورنر ہائوس لاہورمیں بھی یوم پاکستان کے موقع پر سول ایوارڈز کی تقریب ہوئی۔ جس میں مختلف شعبہ زندگی سے نمایاں خدمات والی شخصیات میں اعزازات تقسیم کئے گئے۔سلمان غنی کو شعبہ صحافت میں خدمات پرستارہ امتیاز، جبکہ کامران شاہد کو شعبہ صحافت میں نمایاں کارکردگی پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔گلوکارہ فریحہ پرویز کو پرفارمنگ آرٹ میں بہترین خدمات پر صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دیا گیا، حسن نواز کو کھیل کے شعبہ میں نمایاں خدمات پر تمغہ حسن کارکردگی، جبکہ میاں عزیز احمد کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں نمایاں خدمات پر نشان پاکستان عطا ہلال شجاعت عطا شہید ذوالفقار اعلی ترین سول سے نوازا گیا یوم پاکستان کے شعبے میں شہید کو بھٹو کو
پڑھیں:
موقع نہیں ملے گا تو کھلاڑی صلاحیت کیسے منوائے گا، علی امین گنڈاپور
فائل فوٹو۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ موقع نہیں ملے گا تو کھلاڑی صلاحیت کیسے منوائے گا، والدین سے کہتا ہوں کہ اپنے بچوں کو اسپورٹس مین ضرور بنانا ہے۔
پشاور میں اسپورٹس ہیروز ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسپورٹس مین چیمپئنز ہوتے ہیں جو جیتتے ہیں یا سیکھتے ہیں، صوبہ بھر سے اسپورٹس ٹیلنٹ سامنے آیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ ایک بات کہتے ہیں کہ ہار نہیں ماننا ہے، جو ہار نہیں مانتا جیت اُسی کی ہوتی ہے، اسپورٹس کے ذریعے ملک اورعلاقے کا نام روشن کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جو بھی بچہ یا بچی انٹرنیشنل ایوارڈ یافتہ ہوگا انہیں 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو اسپورٹس مین ضرور بنائیں تاکہ وہ مقابلہ کریں، اسپورٹس مین کا فٹنس، تکنیک اور اعصابی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ جتنے مقابلوں میں حصہ لیں گے اتنا ہی اعصاب مضبوط ہوں گے، تحصیل لیول پرگراونڈ بنا رہے ہیں۔ ایوارڈ کا لوگو ہمارے فخرکی شناخت ہے۔