Daily Mumtaz:
2025-11-19@01:16:50 GMT

ستارہ امتیاز کے اعلان پر فضیلہ قاضی خوشی سے نہال

اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT

ستارہ امتیاز کے اعلان پر فضیلہ قاضی خوشی سے نہال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدارتی اعزاز نہ ملنے کا شکوہ کرنے والی پاکستانی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی ستارہ امتیاز کے اعلان پر خوشی سے نہال ہوگئیں۔

یومِ آزادی کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد کے لیے صدارتی اعزازات کا اعلان کیا گیا۔ فضیلہ قاضی کا نام بھی ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے 3 دہائیوں کے بعد صدارتی اعزاز ملنے پر اللّٰہ کا شکر ادا کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Fazila Qazi (@fazilaqazi)


انہوں نے اس پُرمسرت موقع پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے لکھا، ’میرے پیارے پاکستان اور میرے تمام مداحوں کا ان کی غیرمتزلزل حمایت کے لیے تہہ دل سے شکریہ۔ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے ستارہ امتیاز کےلیے نامزد کیا گیا۔ یہ ایک سول ایوارڈ ہے جو شاندار خدمات کو تسلیم کرتا ہے۔‘

انہوں نے لکھا، ’یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے میں 23 مارچ 2026 کا بے صبری انتظار کر رہی ہوں۔ یہ اعزاز حاصل کرنا میرے ملک اور یہاں کے لوگوں کی محبت اور حوصلہ افزائی کے بغیر ممکن نہیں تھا۔‘

فضیلہ قاضی نے مزید لکھا، ’میں اس موقع کے لیے شکر گزار ہوں اور بہترین کارکردگی کے لیے کوشش جاری رکھنے کا وعدہ کرتی ہوں۔ شکریہ پاکستان۔‘

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی معروف شخصیات کو سول اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان شخصیات کو 23 مارچ 2026 کو یومِ پاکستان کے موقع پر اعلیٰ ترین قومی اعزازات سے نوازا جائے گا۔

Post Views: 8.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ستارہ امتیاز فضیلہ قاضی کے لیے

پڑھیں:

قاضی احمد: بے امنی میں اضافہسندھ یونائٹیڈ پارٹی کی ریلی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251117-11-6
قاضی احمد(نمائندہ جسارت)قاضی احمد اور اسکے گردونواح میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور منشیات کے روک تھام کے لئے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے ضلعی صدر زین بھٹو خمیسوبھنڈ شاھنواز خاصخیلی محسن راھو بھائی خان عمرانیہ زوھیب لاکھو ودیگر کی قیادت میں نواب علی محمد اسٹاپ پر ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ھو ہے رھنماوں نے کہاکہ نواب ولی محمد قاضی احمد اور آسکے گردونواح میں بدامنی عروج پر ھے آئے روز ھونے والی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں علاقے میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات سرعام فروخت ھونے سے نوجوان نسل تباہ ھوکررہ گئی ھے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • شادی ہالز رات 12بجے بند کرنے اورایکو پر پابندی کاخیرمقدم کرتے ہیں
  • امارات میں قومی دن کے موقع پر 4چھٹیوں کا اعلان
  • اگر انتخاب مکمل طور پر آزادانہ اور منصفانہ ہوتے تو مزید سیٹوں پر فتح حاصل ہوتی، مایاوتی
  • بلوچستان: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی چھٹیاں !طلبا خوشی سے نہال
  • ججز کے استعفوں پر خوشی کے ڈھول پیٹنے کے بجائے فالٹ لائنز پُر کرنا مناسب عمل ہوگا: سعد رفیق
  • ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ میں پاکستان نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
  • قاضی احمد: بے امنی میں اضافہسندھ یونائٹیڈ پارٹی کی ریلی
  • ججز کے استعفوں پر خوشی کے ڈھول پیٹنے کے بجائے فالٹ لائنز پُر کرنا مناسب ہوگا، سعد رفیق
  • اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کے اعزاز میں ایوان صدرمیں ظہرانہ،اعلیٰ شخصیات شریک
  • شاہین آفریدی کی جانب سے سری لنکا اور زمبابوےکی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ