Express News:
2025-11-18@23:39:32 GMT

پاک بحریہ کی مینگروو شجرکاری مہم 2025 کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT

پاک بحریہ نے بن قاسم، گھارو میں مینگروو شجرکاری مہم 2025 کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر کمانڈر کوسٹ، ریئر ایڈمرل فیصل امین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ مہم محکمۂ جنگلات سندھ و بلوچستان اور انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ساحلی آبادیوں کو زمینی کٹاؤ اور قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے میں مینگرووز کے کلیدی کردار کو اُجاگر کیا۔

انہوں نے محکمۂ جنگلات سندھ و بلوچستان اور آئی یو سی این کے پاک بحریہ کے ساتھ تعاون کو سراہتے ہوئے اس مہم کو ماحولیاتی آگاہی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

مینگروو شجرکاری مہم پاک بحریہ کے ماحولیاتی تحفظ پروگرام کا اہم حصہ ہے، جس کے تحت اب تک شاہ بندر سے جیوانی تک 87 لاکھ مینگروو کے پودے لگائے جا چکے ہیں، ان شجرکاری مہمات کے ذریعے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

سمندری حیاتیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی پاک بحریہ کے ماحولیاتی اقدامات کا بنیادی حصہ ہیں، اور مینگروو شجرکاری مہم اسی سلسلے میں پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کی مظہر ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مینگروو شجرکاری مہم پاک بحریہ کے

پڑھیں:

کراچی پورٹ پر عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے، وزیر بحری امور

وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بنکرنگ کے لیے تاریخ کا پہلا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد کراچی پورٹ پر عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔

وزیرِ بحری امور کے مطابق متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے بھی بنکرنگ لائسنس کے حصول میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، جس سے مستقبل میں ملکی پورٹس سے اربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی سروس کے تحت جہازوں کو بین الاقوامی معیار کا فیول سپلائی نظام فراہم کیا جائے گا، جو پاکستان کی میری ٹائم صنعت کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔

جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ عالمی معیار کی یہ بنکرنگ سروس وزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہے، جس سے کراچی پورٹ کی علاقائی مسابقت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور غیر ملکی شپنگ لائنز کی آمد بھی بڑھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنکرنگ آپریشنز کے ذریعے ملک کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا جبکہ کراچی پورٹ میں عالمی حفاظتی اور آپریشنل اسٹینڈرڈز بھی مکمل طور پر نافذ کر دیے گئے ہیں۔

وزیر بحری امور کے مطابق، اس نئی سہولت کے نتیجے میں میری ٹائم لاجسٹکس، سپلائیز اور جہازوں کی مرمت کے شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جب کہ ایندھن کے معیار، دستاویزات اور شفافیت پر عالمی اصولوں کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں ایم ٹیگ کی سہولت کا آغاز، کن کن مقامات سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ، تفصیلات سب نیوز پر
  • عالمی خلائی کانفرنس: سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر عالمی سطح کے تبادلے کا آغاز
  • 2050 تک پاکستان خطرناک ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار رہے گا: امریکی ماحولیاتی ماہرین کا انکشاف
  • کراچی پورٹ پر عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے، وزیر بحری امور
  • ماحولیاتی تباہیوں سے بے گھر بچے ڈپریشن کا شکار ہوئے، ماہرین
  • ملک بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا آغاز
  • بحریہ انکلیو اسلام آباد میں تفریحی ایونٹ، بائیکرز کلب کی خصوصی شرکت
  • ایران میں تاریخی خشک سالی، بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا آغاز
  • عازمین حج کو سہولیات دینے سے متعلق سعودی حکومت نے فین ٹرپ مہم کا آغاز کر دیا
  • ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے خطرہ، بین الاقوامی ادارے معاونت کریں: وزیر خزانہ