مختصر ویڈیو پر مبنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹک ٹاک ‘ نے پاکستان کے’ٹک ٹاکر‘ کے  لیے اپنے 2024 کے کنٹنٹ کریئٹر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔

ٹک ٹاک کے مطابق ایوارڈز کا مقصد ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں، ٹیلنٹ اوران کے سوشل میڈیا سے جڑے رہنے کا جشن منانا ہے، اس کا ایک مقصد تخلیق کاروں کے کردار پر روشنی ڈالنا بھی ہے جو اس سوشل پلیٹ فارم پر صارفین کواپنے تخلیقی مواد سے متاثریا سوشل ایپ سے جوڑے رکھنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

ٹک ٹاک کے اعلان کے مطابق پاکستانی صارفین اب ٹک ٹاک پراپنے پسندیدہ کنٹنٹ کریئٹرز کو ووٹ دے کرانہیں ایوارڈ کے لیے منتخب کر سکتے ہیں۔ ووٹنگ میں حصہ لینے والے صارفین ٹک ٹاک پرجا کر مخصوص ووٹنگ ہب پر اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں، جہاں وہ ہر کیٹیگری میں اپنے پسندیدہ امیدوار کا انتخاب کرسکتے ہیں اوراس کے لیے اپنا ووٹ بھی رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

ٹک ٹاک کے مطابق صارفین اپنے پسندیدہ ٹک ٹاکر کے لیے دیگر صارفین سے ووٹ بھی مانگ سکتے ہیں، ووٹنگ کا دورانیہ 10 فروری کو رات 11 بجکر 59 منٹ پر ختم ہو جائےگا، جس کے بعد جیتنے والے امیدواروں کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

ٹک ٹاک کے اعلامیے کے مطابق 2024 کے ٹک ٹاک ایوارڈز میں متعدد کیٹیگریز شامل کی گئی ہیں جن میں تخلیق کاروں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔

ان ٹک ٹاکرز میں سال کا بہترین کنٹینٹ کریئٹر، ایمرجنگ کریئٹر آف دی ایئر، لانگ فارم ون منٹ کنٹینٹ کریئٹر آف دی ایئر، فوڈ کریئٹرآف دی ایئر، انٹرٹینمنٹ کریئٹر آف دی ایئر، بیوٹی اینڈ فیشن کریئٹر آف دی ایئر، ٹریول کریئٹر آف دی ایئر، سوشل امپیکٹ کریئٹر آف دی ایئر اور ’اوجی‘ کریئٹر آف دی ایئر کی کیٹیگریز شامل ہیں۔

سال کا بہترین کنٹینٹ کریئٹر

سال کے بہترین کنینٹ کریئٹر کی کیٹیگری کے لیے دانیا کنول، عدیل چوہدری، مسٹر بیٹری، کین ڈول اور آرزو فاطمہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایمرجنگ کریئٹر آف دی ایئر

ایمرجنگ کریئٹر آف دی ایئر کی کیٹیگری کے لیے عباس بخاری (عباس بخاری)، میران علی خان، محمد دانیال، مینی ٹیک اور نور کو نامزد کیا گیا ہے۔

لانگ فارم ون منٹ کنٹینٹ کریئٹر آف دی ایئر

لانگ فارم ون منٹ کنٹینٹ کریئٹر آف دی ایئر کی کیٹیگری کے لیے اسامہ خان، بلال منیر، دانیال شیخ، چوہدری ولید رؤف اور حافظ احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔

فوڈ کریئٹرآف دی ایئر

فوڈ کریئٹرآف دی ایئر کی کیٹیگری کے لیے سامی ایکس اسٹریٹ، خدیجہ ملک، آمنہ اشرف ، چودھری دانش اور قاسم خان کو نامزد کیا گیاہے۔

انٹرٹینمنٹ کریئٹر آف دی ایئر

انٹرٹینمنٹ کریئٹر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں عبید، رضا نقاش، تمکنت منصور، سلمان نعمان اور برادرز ویلاگ کو نامزد کیا گیا ہے۔

بیوٹی اینڈ فیشن کریئٹر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں چوہدری عبدالرحمٰن، اعزاز ہیش ٹیگمی، ذکیا نور، ہمنا زاہد اور کائنات فیصل کو نامزد کیا گیا ہے۔

ٹریول کریئٹر آف دی ایئر

ٹریول کریئٹر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں آصف عاشور، ابرار حسن، زنیرکمبوہ، زینتھ عرفان اور لئیق عباس کو نامزد کیا گیا ہے۔

سوشل امپیکٹ کریئٹر آف دی ایئر

سوشل امپیکٹ کریئٹر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں قاضی اکبر، بلال حسن، آزاد چائے والا، ہشام سروراور حذیفہ علی کو نامزد کیا گیا ہے۔

’اوجی‘ کریئٹر آف دی ایئر

’اوجی‘ کریئٹر آف دی ایئر کیٹیگری میں ذوالقرنین سکندر، جنت مرزا،اریکا حق، سڈ ریپراور حارث علی کو نامزدی کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسامہ آف دی ایئر انٹرٹینمنٹ ایئر ایوارڈ بلال منیر تخلیق کار ٹریول ٹک ٹاک ٹک ٹاکر ٹیلنٹ سال فوڈ کنٹنٹ کریئٹرز کیٹیگری لانگ فارم مواد وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ف دی ایئر انٹرٹینمنٹ ایئر ایوارڈ بلال منیر تخلیق کار ٹریول ٹک ٹاک ٹک ٹاکر ٹیلنٹ سال فوڈ کیٹیگری لانگ فارم مواد وی نیوز کو نامزد کیا گیا ہے کنٹینٹ کریئٹر لانگ فارم ٹک ٹاک کے سکتے ہیں کے مطابق

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان