کراچی، گیمنگ زون میں ڈکیتی کی واردات، 60 افراد موبائل فونز اور نقدی سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
سیکیورٹی گارڈ کا کہنا تھا کہ ملزمان مجھے گھسیٹ کر گیمنگ زون کے اندر لے گئے اور پھر موبائل فونز اور نقدی چھیننے کے بعد فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں واقع گیمنگ زون میں مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کی، چھ مسلح ڈاکوؤں نے گیمنگ زون میں موجود 60 سے زائد افراد کو یرغمال بناتے ہوئے موبائل فونز، نقدی چھین لی، جبکہ سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ اور کیمرے کا ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ ملزمان واردات کے دوران بڑے اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کر رہے تھے اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ سیکیورٹی گارڈ کا کہنا تھا کہ ملزمان مجھے گھسیٹ کر گیمنگ زون کے اندر لے گئے اور پھر موبائل فونز اور نقدی چھیننے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اس واردات میں کم از کم 13 افراد سے موبائل فونز چھینے اور پھر باآسانی موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں، تاکہ ملزمان کی شناخت کی جا سکے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیکیورٹی گارڈ موبائل فونز کہ ملزمان گیمنگ زون
پڑھیں:
ایران کے جنوبی شہر زاہدان میں دہشتگردانہ حملہ، کم از کم 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی
ایران کے جنوبی صوبے سیستان و بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں ایک دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
سرکاری میڈیا’پریس ٹی وی‘ کے مطابق، دھماکہ شہر کے ایک مصروف علاقے میں ہوا، جہاں عام شہری موجود تھے۔ حملے کی نوعیت اور ذمہ داری سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، تاہم حکام نے ابتدائی طور پر اس واقعے کو دہشتگردی کا حملہ قرار دیا ہے۔
زاہدان، جو ایران کے شورش زدہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے، ماضی میں بھی شدت پسند گروپوں کے حملوں کی زد میں آتا رہا ہے۔ اس علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور علیحدگی پسند تحریکوں کے سبب سیکیورٹی صورتحال طویل عرصے سے کشیدہ رہی ہے۔
ایرانی حکام نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت اور ان کے معاونین کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، اور جلد مکمل تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
مزید اطلاعات آنے پر خبر کو اپڈیٹ کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران دہشتگردی زاہدان