چلتی ایمبولینس میں بیہوش لڑکی کی عصمت دری
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
بھارت میں چلتی ایمبولینس میں بیہوش لڑکی کو مبینہ طور پر ڈرائیور اور ٹیکنیشن نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے شہر بودھگیا میں پریڈ گراؤنڈ میں ہوم گارڈ کی بھرتی کیلئے فٹنس ٹیسٹ ہورہے تھے، دوڑ کے دوران نوجوان لڑکی اچانک بیہوش ہوگئی۔
موقع پر موجود عملے نے ایمبولینس کو فوری طور پر بلایا تاکہ اسے ہسپتال پہنچایا جاسکے۔
متاثرہ لڑکی کو ہسپتال لے جاتے ہوئے ایمبولینس کے ڈرائیور ونے کمار اور ٹیکینیشن اجیت کمار نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ہسپتال پہنچنے کے بعد جب لڑکی کو ہوش آیا تو اس نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ ہسپتال لے جاتے وقت چلتی ایمبولینس میں اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ۔
ڈاکٹر نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آنند کمار نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی شکایت کے بعد ٹیم تشکیل دی گئی جسکی قیادت ایس ڈی پی او سوربھ جیسوال نے کی اور ٹیم نے فوری چھاپہ مار کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق پریڈ گراؤنڈ اور ایمبولینس کے راستے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے گینگ کےچاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کےگھر سےکروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے اس حوالے سے بتایا کہ ہلاک چاروں ڈاکووں کی شناخت ہوگئی ہے، 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوپشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگراضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکووں نےحالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں، ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل ، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔