تیزی سے بڑھتی آبادی ملکی وسائل اور ترقی پر بوجھ ہے: چیئرمین سینیٹ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی آبادی ملکی وسائل اور ترقی پر بوجھ ہے،قومی سطح پر مشترکہ حکمتِ عملی کی اشد ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے عالمی یومِ آبادی پر خصوصی پیغام میں کہا کہ 11 جولائی دنیا بھر میں عالمی یومِ آبادی کے طور پر منایا جاتا ہے،تیزی سے بڑھتی آبادی ملکی وسائل اور ترقی پر بوجھ ہے،آبادی میں توازن کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں ،آئندہ نسلوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی مشکل ہو سکتی ہے،غربت، بے روزگاری اور ماحولیاتی مسائل آبادی کے دبا سے جڑے ہیں،قومی سطح پر مشترکہ حکمتِ عملی کی اشد ضرورت ہے ،پارلیمان آبادی کے مسئلے کے حل کے لیے قانون سازی میں موثر کردار ادا کرے گا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مذہبی رہنما، حکومت، میڈیا اور سول سوسائٹی ایک صفحے پر آئیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد کے 2 میگا پراجیکٹس پر کام میں تیزی، 60 فیصد تکمیل ہوچکی
اسلام آباد میں 2 میگا پراجیکٹس، ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس پر تعمیراتی کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔ دونوں منصوبوں کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈرپاس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
فلائی اوور کو دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ شاہین چوک انڈر پاس کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔
ہفتے کے روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں مقامات کا دورہ کیا، تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تعمیراتی معیار کا معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ کام کی رفتار کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کو عالمی معیار کا شہر بنانے کے لیے اہم فیصلے
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹی چوک فلائی اوور کی تکمیل کے بعد جی ٹی روڈ سے آنے والے مسافر سگنل فری اسلام آباد میں داخل ہوسکیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد انڈر پاس ٹی چوک شاہین چوک فلائی اوور محسن نقوی وزیرداخلہ