data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ میگا کرپشن کیس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی 9 مقدمات میں بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جمعرات کو وفاقی اینٹی کورپشن عدالت میں ٹڈاپ میگا کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر یوسف رضا گیلانی اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ تمام مقدمات میں ایک ہی الزام ہے لیکن کسی گواہ نے ان کے خلاف بیان نہیں دیا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم
کے خلاف کال ریکارڈ موجود ہے تاہم عدالتی استفسار پر انہوں نے بتایا کہ کال ریکارڈ تاحال عدالت میں پیش نہیں کیے گئے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کال ریکارڈ مقدمات کے شروع میں پیش کیے جانے چاہئیں تھے، ایف آئی اے نے شواہد کی فارنسک بھی نہیں کروائی، اس موقع پر شواہد ناقابل قبول ہیں۔ عدالت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی 9 مقدمات میں بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق ایف آئی اے نے ٹڈاپ کیس میں 26 مقدمات درج کیے تھے، جن میں یوسف رضا گیلانی پہلے ہی 3 مقدمات میں بری ہو چکے تھے۔ کیس میں ملزمان پر بوگس کمپنیاں بنا کر 7 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ دوسری جانب بریت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گیلانی نے کہا کہ 12 برس سے چلنے والے کیسز میں اب انصاف ملا، انصاف میں تاخیر دراصل انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔ انہوں نے صدر زرداری کی صحت اور عہدے سے ہٹائے جانے کو افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے کرنا ہے۔ چینی کے بحران سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں چیئرمین سینیٹ نے واضح کیا کہ وہ حکومت کا حصہ یا حکومت کے ترجمان نہیں ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی مقدمات میں

پڑھیں:

ٹڈاپ کرپشن کیس، 9 مقدمات میں یوسف رضا گیلانی بری

فائل فوٹو

اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ کرپشن کیس کے 9 مقدمات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو بری کردیا۔

کراچی میں اینٹی کرپشن عدالت میں ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے ٹڈاپ میگا کرپشن کے 26 مقدمات درج کیے تھے اور یوسف رضا گیلانی 3 مقدمات میں پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔

صدرِ مملکت کی تبدیلی یا انکی صحت سے متعلق صرف افواہیں ہیں، یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں اور نہ میں حکومت کا ترجمان ہوں۔

ٹڈاپ کرپشن کیسز کی تحقیقات کا آغاز 2009 میں ہوا تھا جبکہ ایف آئی اے نے مقدمات کا اندراج 2013 میں کیا تھا۔

یوسف رضا گیلانی کو 2015 میں مقدمات کے حتمی چالان میں ملزم نامزد کیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف بوگس کمپنیاں بنا کر فریٹ سبسڈی کی مد میں 7 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  یوسف رضا گیلانی ٹڈاپ کرپشن سکینڈل کے 9مقدمات سے بری
  • ٹڈاپ کیس،سیدیوسف رضا گیلانی9مقدمات سےبری
  • کراچی،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ٹڈاپ میگا کرپشن کے 9 مقدمات سے بری
  • چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ٹڈاپ میگا کرپشن کے 9 مقدمات سے بری
  • یوسف رضا گیلانی ٹڈاپ میگا کرپشن کیس کے مزید 9 مقدمات سے بری
  • چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ٹی ڈاپ کیس کے 9 مزید مقدمات سے بری
  • چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ٹڈاپ کرپشن اسکینڈل کے 9 مقدمات سے بری
  • ٹڈاپ کرپشن کیس، 9 مقدمات میں یوسف رضا گیلانی بری
  • کراچی: چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ٹڈاپ میگا کرپشن کے 9 مقدمات سے بری