چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی صدر مملکت کی تبدیلی کی خبروں کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے صدر مملکت آصف زرداری کی تبدیلی یا ان کی صحت سے متعلق خبروں کو محض افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ آصف زرداری اپنے عہدے پر برقرار ہیں اور بخوبی اپنے آئینی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ان کے خلاف جھوٹے اور سیاسی بنیادوں پر مقدمات قائم کیے گئے تھے، جن میں اب ایک ایک کر کے انصاف سامنے آ رہا ہے، وہ ہمیشہ عدالتوں کا احترام کرتے آئے ہیں اور قانون کے سامنے سر جھکایا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ اپنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (CEC) کے ذریعے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور سی ای سی چاہے تو اس فیصلے پر نظرثانی بھی کی جا سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے مفادات کے لیے فیصلے کرتی ہے، نہ کہ ذاتی فائدے کے لیے، پارلیمنٹ اور جمہوری اداروں کی بالادستی کے لیے تمام جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
یوسف رضا گیلانی کی جانب سے صدر زرداری کی تبدیلی یا طبی صورتحال سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید کے بعد یہ واضح پیغام سامنے آیا ہے کہ ایوان صدر میں کسی قسم کی تبدیلی زیر غور نہیں اور صدر مملکت پوری توانائی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
خیال رہےکہ عدالت نے انہیں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) سے متعلق میگا کرپشن کیس کے 9 مقدمات میں باعزت بری کر دیا، یہ مقدمات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے درج کیے گئے تھے۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے ٹڈاپ کرپشن اسکینڈل میں مجموعی طور پر 26 مقدمات قائم کیے تھے، جن میں سے اب تک یوسف رضا گیلانی 18 مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی کی تبدیلی
پڑھیں:
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-8-4