Nawaiwaqt:
2026-07-24@09:35:10 GMT

امام صحافت مجید نظامی کی برسی منائی گئی، دعائیہ تقریبات

اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT

امام صحافت مجید نظامی کی برسی منائی گئی، دعائیہ تقریبات

لاہور‘ اسلام آباد‘ملتان ‘کراچی(نیوز رپورٹر + میگزین رپورٹ+سپیشل رپورٹر+سٹاف رپورٹر) آبروئے صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی کی برسی گزشتہ روز نوائے وقت ہیڈ آفس لاہور سمیت کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان اور کوئٹہ سمیت دیگر دفاتر میں نہایت عقیدت سے منائی گئی۔ جہاں ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب منعقد کی گئیں۔ لاہور میں قائم میانی صاحب قبرستان میں مجید نظامی کی قبر پر چیف آپریٹنگ آفیسر نوائے وقت گروپ لیفٹینینٹ کرنل ریٹائرڈ سید احمد ندیم قادری نے حاضری دی اور پھولوں کی چادر اور گلدستہ رکھا۔ اس موقع پر امام مسجد الریحان قاری سید امام شاہ نے خصوصی دعا کروائی جبکہ ایڈیٹوریل انچارج سعید آسی، ڈائریکٹر مارکیٹنگ بلال محمود، ایڈیٹر فیملی میگزین و سنڈے میگزین خالد بہزاد ہاشمی، ایڈمن مینجر چودھری شفیق سلطان، ہیڈ آف آئی ٹی قیصر ندیم، چیف رپورٹر ندیم بسرا، فیصل بٹ، خاور سندھو، عامر ادریس، صغیر امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ دریں اثناء نوائے وقت ہیڈ آفس (لاہور) میں قائم مسجد میں قرآن خوانی اور دعائیں کروائی گئیں، جہاں ورکرز نے بھرپور شرکت کی جبکہ چیف ایڈیٹر ارض وسماء رفیق شہزاد، سینئر ایڈیٹر ڈاکٹر احسان ظفر نے بھی عائیہ تقریب میں شرکت کی۔ ان کی برسی پر ملک بھر میں مجید نظامی سے عقیدت رکھنے والے افراد نے انکے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔ آبروئے صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی 26 جولائی 2014ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ انہوں نے ہمیشہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کو آگے بڑھایا اور نوجوان نسل کو دو قومی نظریہ کی اہمیت سے آگاہ کیا اور پوری زندگی نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے گزاری۔ اس وجہ سے میدان صحافت میں ان کی جرات مندی کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ اس کی جھلک نوائے وقت میں ہمیشہ نظر آتی ہے۔ مجید نظامی کے وصال کے بعد ایم ڈی نوائے وقت گروپ رمیزہ مجید نظامی ادارہ نوائے وقت کو مجید نظامی کے افکار اور خیالات کے عین مطابق اور اصولوں کے مطابق ہی چلا رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ معمار نوائے وقت مجید نظامی کی پالیسیوں کا تسلسل آج بھی نوائے وقت کے اداریہ، خبروں، فیچرز اور مضامین میں جھلکتا ہے اورآج بھی نوائے وقت کو اپنے معاصر اخبارات میں ایک ممتاز حیثیت حاصل ہے۔ علاوہ ازیں برسی پر نوائے وقت ہاؤس اسلام آباد کی مسجد میں قرآن خوانی اور دعائیہ نشست کا اہتمام ہوا جس میں ریذیڈنٹ ایڈیٹر عزیز علوی، سینئر سب ایڈیٹر محمد ریاض اختر، ضمیر حیدر انچارج شعبہ لے آؤٹ (کمپیوٹر ) حاجی محمد شیرازنقیبی، انچارج نمائندگان اظہر لطیف، شعبہ مارکیٹنگ کے خالد شیخ، اکائونٹنٹ امان اللہ گورایہ، سرکولیشن منیجر راجہ حنیف، صغیر عباسی، فصیح اللہ، اسد شاہ اور اویس عباسی سمیت سٹاف ممبران نے شرکت کی۔ دعا بانی چیئرمین فیض رضا پاکستان'مہتمم اعلیٰ مدرسہ اسلامیہ نقشبندیہ الحیات، مسجد فیض الحرمین قاری محمد حاکم دین نقشبندی نے کرائی۔ ملتان سے سپیشل رپورٹر کے مطابق ملتان میں بھی مجید نظامی کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر روزنامہ نوائے وقت میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ نماز کے بعد اجتماعی دعائے خیر کی گئی۔ دعا میں ملکی سلامتی ملکی ترقی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں بھی کی گئیں جبکہ جناب مجید نظامی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائے خیر بھی کی گئی۔ انچارج نمائندگان سید راشد علی فرخ نے کہا کہ جناب مجید نظامی نے جو پودا لگایا تھا آج وہ تناور درخت بن کے پورے ملک میں دو قومی نظریے کے فروخت میں مصروف ہے۔ چیف رپورٹر روزنامہ نوائے وقت محمد نوید انجم شاہ نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے میں مجید نظامی کا اصل کردار رہا۔ تقریب میں سینیئر نیوز ایڈیٹر شہباز اکمل، ملک لطیف میتلا، عابد بشیر، سینیئر رپورٹر ظفر علی لون، عمران خان، سرکولیشن انچارج علی عباس، ظفر حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔ اجتماعی دعا حافظ انوار نے کرائی۔نوائے وقت کراچی دفتر میں اس سلسلہ میں قرآن خوانی اور دعائیہ اجتماع ہوا، جس میں نوائے وقت کے بانی حمید نظامی اور معمار نوائے وقت ڈاکٹر مجید نظامی کو ایصال ثواب پیش کرتے ہوئے ایڈیٹرز رمیزہ مجید نظامی کی صحت و عافیت کے ساتھ طویل عمری اور ادارہ نوائے وقت کی ترقی و استحکام کی خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: معمار نوائے وقت مجید نظامی کی کی برسی کی گئی

پڑھیں:

کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ گورنر کے منصب پر رہتے ہوئے اپنی تمام ذمہ داریاں آئینِ پاکستان کے مطابق ادا کریں گے اور ان کی حیثیت کسی سیاسی جماعت کے نمائندے کی نہیں بلکہ وفاق کی آئینی ذمہ داریاں نبھانے والے عہدیدار کی ہوگی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایڈیٹرز کلب کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں صحافت، تعلیم، گورننس اور سندھ کو درپیش مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی قومی ذمہ داریاں ادا کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر وہ معاشرے کے تمام طبقات کے لیے یکساں طور پر دستیاب رہیں گے اور کسی بھی فیصلے میں سیاسی یا لسانی وابستگی کو بنیاد نہیں بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ لسانی تعصبات سے بالاتر ہو کر سندھ کے تمام شہریوں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور بطور گورنر ان کا کردار صوبے کے مختلف طبقات کے درمیان ہم آہنگی، اعتماد اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔

صحافت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ سوشل میڈیا اور ریلز کلچر نے معلومات کی ترسیل کا انداز بدل دیا ہے، تاہم اس تبدیلی کے ساتھ پیشہ ورانہ صحافت کے بنیادی اصولوں کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنجیدہ صحافت کی بنیادی ذمہ داری تحقیق، حقائق اور عوامی مفاد کو مقدم رکھنا ہے۔

انہوں نے میڈیا اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی ادارتی پالیسیوں اور ایڈیٹوریل گائیڈ لائنز کو مزید مؤثر بنائیں تاکہ نئے آنے والے رپورٹرز کی بہتر تربیت کی جا سکے۔ ان کے بقول صحافیوں کو یہ سکھانا وقت کی اہم ضرورت ہے کہ وہ متعلقہ، بامقصد اور مؤثر سوالات کریں، کیونکہ معیاری سوال ہی معیاری صحافت کی بنیاد بنتا ہے۔

گورنر سندھ نے تعلیم کے شعبے کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات اور معیار کی بہتری کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو بہتر تعلیمی مواقع میسر آ سکیں۔

انہوں نے اپنی طرزِ حکمرانی پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ گورنر ہاؤس ہی میں رہائش پذیر ہیں، اس لیے غیر ضروری پروٹوکول کے قائل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سرکاری رہائش گاہ موجود ہے تو غیر ضروری نقل و حرکت اور بڑے پروٹوکول کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ سادگی، کفایت شعاری اور عوامی سہولت کو ترجیح دینا ہی بہتر طرزِ حکمرانی ہے۔

ملاقات کے دوران وفد کے ارکان نے بھی میڈیا کو درپیش چیلنجز، صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت، تعلیم اور گورننس سے متعلق مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر صحافتی برادری کے ساتھ مسلسل رابطے اور تعمیری مکالمے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

گورنر سندھ نہال ہاشمی

متعلقہ مضامین

  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی