Jasarat News:
2025-11-03@18:09:19 GMT

نیا دھماکہ! ٹی 20 ورلڈ کپ میں شمولیت کے لیے نئی ٹیم تیار؟

اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT

نیا دھماکہ! ٹی 20 ورلڈ کپ میں شمولیت کے لیے نئی ٹیم تیار؟

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 روم: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے ایک نئی ٹیم کی شمولیت کا امکان مزید مضبوط ہوگیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے یورپ ریجنل کوالیفائر میں ایک بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا جہاں اٹلی نے اسکاٹ لینڈ کو 12 رنز سے ہرا کر تاریخ رقم کرنے کی دہلیز پر قدم رکھ دیا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں سابق آسٹریلوی اوپنر اور اطالوی کپتان جو برنس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اطالوی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 167 رنز بنائے۔ جواب میں اسکاٹش بیٹرز مقررہ ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم دباؤ کا شکار ہو کر پویلین لوٹتی رہی۔

اٹلی اب فائنل معرکے میں نیدرلینڈز سے ٹکرائے گا اور فتح کی صورت میں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی جگہ پکی کرے گا۔ کرکٹ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر اٹلی یہ کارنامہ انجام دیتا ہے تو یہ اس ملک کے لیے غیرمعمولی پیش رفت ہوگی، جو اب تک فٹبال کے لیے جانا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جو برنس کی قیادت میں اطالوی ٹیم نے اپنے کھیل سے ثابت کیا ہے کہ کرکٹ کا دائرہ کار یورپ کے غیر روایتی ممالک تک بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ورلڈ کپ کے لیے

پڑھیں:

اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 جرمن کوہ پیما ہلاک

اٹلی کے شمالی صوبے کے پہاڑی سلسلے میں جرمن کوہ پیماؤں پر مشتمل دو مختلف گروپ برفانی تودے کی زد میں آگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کوہ پیما تقریباً 3,200 سے 3,500 میٹر کی بلندی پر واقع چوٹی کے راستے پر چڑھ رہے تھے۔

ابتدائی طور پر برفانی تودہ کوہ پیما کے پہلے گروپ کے تین افراد کو اپنے ساتھ بہا کر گہری کھائی میں لے گیا۔ تینوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

بعد ازاں دیگر دو کوہ پیما جن میں ایک والد اور اس کی 17 سالہ بیٹی شامل ہیں۔ منصرہ مقام سے تقریباً 200 میٹر سے نیچے پھسلنے یا بہہ جانے کے بعد ہلاک پائے گئے۔

کیمپ، ریسکیو ٹیمز اور ہیلی کاپٹر عملے نے امدادی کارروائی کی مگر خراب موسم اور دشوار گزار بلندی کی وجہ سے ریسکیو کا کام تاخیر کا شکار ہوا۔

اس دوران دو کوہ پیماؤں کو بچا لیا گیا جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

یہ حادثہ ایک ایسے مقام پر ہوا جہاں تازہ برف پڑنے کے بعد سفید پوشی اور ناہموار سطح پائی جا رہی تھی۔ برفانی تودہ اُس وقت ٹوٹا جب موسم نسبتاً ناہموار تھا اور وہ وقت سفر کے لحاظ سے درست نہ تھا۔

دستیاب اعداد اور شمار کے مطابق اٹلی سمیت متعدد ممالک میں سالانہ اوسطاً 20 سے 22 اموات ہوتی ہیں۔

تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ اٹلی میں اسکائی ماؤنٹیننگ یا آف پِسٹ سرگرمیوں کے دوران ہونے والی اَوالانچ اموات کی اوسطاً 21.6 سالانہ رہی ہے۔

خیال رہے کہ 2025 کی گرمیوں کے دوران اٹلی کے پہاڑی علاقوں میں ہائیکرز اور سیاحوں کی اموات کا بڑھتا ہوا رجحان دیکھا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 جرمن کوہ پیما ہلاک
  • ورلڈ کپ میں تاریخی کامیابی نے انڈینز کو ’1983 کی یاد دلا دی، مودی سمیت کرکٹ لیجنڈز کا خراجِ تحسین
  • بی سی سی آئی کا ورلڈ کپ فاتح ویمنز ٹیم سے شرمناک صنفی امتیاز سامنے آگیا
  • ایشیز سیریز اہم قرار، آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی امیدوں کا چراغ پھر روشن ہونے لگا
  • بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیت لیا، 1 ارب 25 کروڑ روپے انعام حاصل کیا
  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟
  • چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام