اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )ملک کے مختلف شہروں میں 17 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
(جاری ہے)
پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے تیسرے اسپیل کا الرٹ جاری کرتے ہوئے 11 سے 17 جولائی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اوربارشوں کی پیشگوئی کی ہے.
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین،گوجرانولہ، حافظ
آباد اور وزیرآبادمیں بارشیں متوقع ہیں جب کہ لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال اور جھنگ میں بھی بارشوں کا امکان ہے اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر او رمیانوالی میں بھی شدیدبارشوں کی پیشگوئی ہے.
ترجمان نے بتایا کہ 13 سے 17 جولائی کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان ، مظفرگڑھ، خانیوال، لودھراں، راجن پور، رحیم یارخان اورلیہ میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے دوسری جانب کشمیر ، گلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے. خیبر پختونخوا کے علاقوں میں بھی 13 سے 17 جولائی کے دوران آندھی اور بارش کی پیشگوئی ہے پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارشیں 17 جولائی 2025 تک وقفے وقفے سے جاری رہیں گی، دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مالاکنڈ سمیت کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے.
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 14 تا 17 جولائی 2025 ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال اور کوہستان میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر کے پیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی جبکہ ریسکیو 1122 اور امدادی ٹیموں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا حساس مقامات و شاہراہوں پر ٹریفک کنٹرول کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ ندی نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے کیونکہ اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے اتھارٹی نے کسانوں کو فصل کی جلد کٹائی اور محفوظ ذخیرہ کرنے، قومی و صوبائی شاہراہوں پر محتاط ڈرائیونگ اور متبادل راستوں کے استعمال کی ہدایت کی ژالہ باری و آندھی کے دوران عوام محفوظ مقامات پر پناہ لیں، ایمرجنسی سروسز فعال ہے لہذا عوام 1700 پر اطلاع دیں، موسمی الرٹس مقامی زبانوں میں نشر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی.
دریں اثناء صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں میں 39 شہری جاں بحق اور 103افراد زخمی ہوئے پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بوسیدہ عمارتیں گرنے کے واقعات میں 24 افراد جاں بحق ہوئے، آسمانی بجلی گرنے سے 3، کرنٹ لگنے سے 4 اور 8 افراد ڈوب کرجاں بحق ہوئے. پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر دریاں میں پانی کا بہا معمول کی سطح پر ہے جبکہ چشمہ کے مقام پر درمیانے، کالاباغ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ مون سون بارشوں کاسلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پی ڈی ایم اے کے مطابق
کا امکان ہے
کی پیشگوئی
میں بھی
ہے جبکہ
پڑھیں:
ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ برقرار رہنے کی توقع ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سائبیریائی ہوائیں کب پاکستان پہنچیں گی، موسم سرما کو کتنا طویل بنائیں گی؟
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہا، جبکہ پنجاب کے کئی اضلاع میں اسموگ چھائی رہی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لیہہ منفی 3، اسکردو منفی 1 اور زیارت 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پنجاب کے اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں سموگ یا ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے
خیبر پختونخوا کے شمالی اضلاع چترال، دیر، باجوڑ اور کرم میں رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسموگ اسموگ الرٹ بارش محمکہ موسمیات موسم