اسلام آباد:

اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے سیکیورٹی انسپکشن کا عمل مکمل کرلیا۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق برطانوی ٹرانسپورٹ کی تین رکنی ٹیم نے 3 روزہ ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکشن کی اور اس کے لیے ٹیم 8 جولائی کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ انسپکشن کا مقصد بین الاقوامی معیار پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا تھااور  اے ایس ایف نے انسپکشن کے دوران تمام اقدامات یقینی بنائے۔

ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیکیورٹی انسپکشن کے حوالے سے افتتاحی اجلاس میں چیف سیکیورٹی افسر اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے، ڈی ایف ٹی ٹیم نے سیکیورٹی ڈیپلائمنٹ، اسکریننگ اور داخلی کنٹرول کا جائزہ لیا۔

اے ایس ایف کے ترجمان نے کہا کہ برطانوی ٹیم نے کیو آر ایف، ڈرون سیکیورٹی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری کا بھی معائنہ کیا۔

ترجمان کے مطابق ڈی ایف ٹی  ٹیم نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کی کاوشوں کو سراہا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان اسلام آباد ٹیم نے

پڑھیں:

ٹرمپ انتظامیہ نے ایئرپورٹ سیکیورٹی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی چیک کے دوران مسافروں کو جوتے اتارنے کی شرط ختم کر دی ہے۔

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم نے تصدیق کی ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کی بدولت اب مسافر جوتے پہنے ہوئے ہی سیکیورٹی اسکریننگ کرا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی نظام میں بہتری جدید سینسرز اور اسکیننگ ٹیکنالوجی کی مدد سے ممکن ہوئی ہے، جس سے وقت کی بچت اور مسافروں کی سہولت بڑھے گی۔

یاد رہے کہ یہ جوتے اتارنے کی پالیسی 2001 میں اس وقت نافذ کی گئی تھی جب ایک نو مسلم فرانسیسی شہری نے جوتوں میں بارود چھپا کر دھماکہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل
  • حج آپریشن 2025 مکمل، قومی ایئر لائن کی آخری پرواز 441 حجاج کرام کو لے کر اسلام آباد روانہ
  • برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا سیکیورٹی آڈٹ کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا اہم دورہ
  • برطانوی ٹیم نے اسلام آباد ایئر پورٹ کا ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ جاری کر دیا
  • ٹرمپ انتظامیہ نے ایئرپورٹ سیکیورٹی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا
  • پی اے سی اجلاس کی کاروائی کو غلط طریقے سے رپورٹ کیا گیا :ترجمان زیڈ ٹی بی ایل
  • ترکیہ کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • سوات میں کئی سال پہلےخریدا گیا ارلی وارننگ سسٹم تاحال نصب نہ ہونے کا انکشاف
  • گلگت بلتستان سے راولپنڈی اسلام آباد ٹرانسپورٹ براستہ کوہستان جانے پر پابندی