برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کی اسلام آباد ایئرپورٹ سیکیورٹی انسپکشن مکمل
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے سیکیورٹی انسپکشن کا عمل مکمل کرلیا۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق برطانوی ٹرانسپورٹ کی تین رکنی ٹیم نے 3 روزہ ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکشن کی اور اس کے لیے ٹیم 8 جولائی کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ انسپکشن کا مقصد بین الاقوامی معیار پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا تھااور اے ایس ایف نے انسپکشن کے دوران تمام اقدامات یقینی بنائے۔
ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیکیورٹی انسپکشن کے حوالے سے افتتاحی اجلاس میں چیف سیکیورٹی افسر اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے، ڈی ایف ٹی ٹیم نے سیکیورٹی ڈیپلائمنٹ، اسکریننگ اور داخلی کنٹرول کا جائزہ لیا۔
اے ایس ایف کے ترجمان نے کہا کہ برطانوی ٹیم نے کیو آر ایف، ڈرون سیکیورٹی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری کا بھی معائنہ کیا۔
ترجمان کے مطابق ڈی ایف ٹی ٹیم نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کی کاوشوں کو سراہا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ٹیم نے
پڑھیں:
حج آپریشن 2025 مکمل، قومی ایئر لائن کی آخری پرواز 441 حجاج کرام کو لے کر اسلام آباد روانہ
مدینہ منورہ !! (نمائندہ نوائے وقت) حج آپریشن 2025 مکمل، قومی ائیر لائن کی آخری حج پرواز نمبر PK7094 آج 10 جولائی 441 حجاج کرام کو 12 بجکر 30 منٹ پر مدینہ منورہ سے لیکر اسلام آباد روانہ ہوئی جو شام 7 بجے پہنچے گی۔ اسکے ساتھ خوش اسلوبی سے حج آپریشن 2025 کا اختتام ہوا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و حج سردار محمد یوسف، ڈی جی حج عبدالوھاب سومرو ،ڈائریکڑ ضیا الرحمن پاکستان حج مشن مدینہ۔ سٹاف اور تمام معاونین و خادمین جنہوں نے کامیاب حج انتظامات اور احسن طریقہ سے تمام انتظام کی مکمل تکمیل پر صدر مسلم لیگ ن جاوید اقبال بٹ کی طرف سے مبارک باد ۔