فیض آباد احتجاج کیس میں علی امین کے وارنٹ اور اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ اور اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار ہے۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے عمران خان کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج کیس پر سماعت کی جس دوران علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ اور اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار رکھتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا۔اس کے علاوہ عدالت نے عامر محمود کیانی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے بریت کی درخواست دائرکی جس پر جج نے کہا کہ پراسیکیوٹر کے دلائل سن کر آج ہی فیصلہ سنایا جائے گا۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور، فیصل جاوید اور دیگر کےخلاف تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علی امین
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کی کل عمران خان سے ملاقات کا امکان
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، بانی پی ٹی آئی سے اہم سیاسی امور پر مشاورت کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جمعۃ المبارک کا پورا دن اسلام آباد میں گزاریں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہفتے کے روز لاہور پہنچیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے اہم سیاسی امور پر مشاورت کریں گے۔ علی امین گنڈاپور جمعۃ المبارک کا پورا دن اسلام آباد میں گزاریں گے، علی امین گنڈاپور ہفتے کے روز لاہور پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور لاہور میں اراکین پنجاب اسمبلی سے خطاب اور عشائیہ میں شرکت کریں گے۔ وزیراعلی خیبر پختوانخوا علی امین گنڈا پور اتوار کو لاہور میں اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔