متحدہ عرب امارات میں روزگار کا سنہری موقع
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی 2025ء ) پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کے لیے متحدہ عرب امارات میں روزگار کا سنہری موقع ہے کیوں کہ ایمریٹس کے بعد اتحاد ایئرویز نے بھی نئے ملازمین کیلئے اپنے دروازے کھول دیئے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ابوظہبی سے تعلق رکھنے والے قومی کیریئر بڑے پیمانے پر اپنے آپریشنز کو بڑھا رہا ہے جس نے حال ہی میں سات نئے روٹس کا اعلان کیا ہے، جن میں الماتی، قازقستان؛ باکو، آذربائیجان؛ بخارسٹ، رومانیہ؛ مدینہ منورہ، سعودی عرب؛ تبلیسی، جارجیا؛ تاشقند، ازبکستان؛ اور یریوان، آرمینیا شامل ہیں، ایئرلائن نے اپنی ترقی کی حکمت عملی کے تحت ایک ہی سال میں 27 نئے راستوں کا آغاز یا اعلان کیا۔
اتحاد ائیر ویز کے سی ای او اینٹونوالڈو نیوس کا کہنا ہے کہ ایئر لائن کو اس سال 22 طیارے ملیں گے جس سے اگلے پانچ سالوں میں بیڑے کی کل تعداد 200 سے 220 تک پہنچ جائے گی، اس سال ہم 2 ہزار 500 نئے لوگوں کو بھرتی کر رہے ہیں، ہم پوری دنیا سے بھرتیاں کرنے کے خواہشمند ہیں، ہم اگلے پانچ سالوں میں ہر سال تقریباً 350 پائلٹس اور ہر سال تقریباً 1ہزار 500 فلائٹ اٹینڈنٹ بھرتی کرنے جا رہے ہیں اور مجموعی طور پر ہم تقریباً 17 ہزار سے 18 ہزار لوگوں کو حاصل کرنے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ہم نے پچھلے سال 2 ہزار سے زیادہ نئے ملازمین کی خدمات حاصل کیں اور 1 ہزار 500 سے زیادہ کو ترقی دی، جن میں بنیادی طور پر پائلٹ اور کیبن کریو شامل ہیں،تیزی سے ترقی کرنے والی ایئر لائن اس وقت مختلف ڈویژنوں میں تقریباً 12 ہزار عملے کو ملازمت دیتی ہے، اتحاد ایئرویز ویز ایئر ابوظہبی کے ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کے لیے بھی تیار ہے جس نے یکم ستمبر سے متحدہ عرب امارات کے آپریشنز کو معطل کرنے اور مشترکہ منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اتحاد ائیر ویز کے سی ای او کا کہنا ہے کہ وِز ایئر ابوظہبی کے ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ہم مکمل طور پر کھلے ہیں کیوں کہ ہمیں لوگوں کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے ہم بہت زیادہ بھرتی کر رہے ہیں، ہم کسی بھی ایئر لائن کے ریزیومے کو حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں، مجھے یقین ہے دیگر ایئر لائنز بھی وِز ایئر ابوظہبی کے عملے کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کرنے والی ہیں۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی خدمات حاصل ملازمین کی رہے ہیں کرنے کے کے لیے
پڑھیں:
10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان
پنجاب حکومت(Punjab government) کے اپنی چھت محفوظ چھت 2026 پروگرام کے تحت 5 اور 10 لاکھ روپے کے بِلا سود قرض فراہم کیے جا رہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے لوگوں کو اپنے موجودہ گھر کی مرمت اور توسیع کے لیے اپنی چھت، محفوظ چھت (میری چھت، محفوظ چھت) اسکیم 2026 کا آغاز کیا ہے جس کے تحت 5 سے 10 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
اس حکومتی منصوبے کے تحت قرض کے دو مختلف کٹیگریز میں دیے جائیں گے۔
وہ شہری جو اپنی موجودہ چھتوں کی مرمت یا گھر کے انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں 5 لاکھ روپے قرض دیا جائے گا جو انہیں 9 سال میں صرف 4،700 روپے ماہانہ قسط کی صورت ادا کرنا ہوگا۔
وہ شہری جو اپنے گھروں کی توسیع (دوسری منزل) کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں، انہیں 10 لاکھ روپے بلاسود قرض دیا جائے گا اور اس کی مدت واپسی بھی 9 سال ہے۔ اس قرض کی ماہانہ قسط 9،300 روپے ہوگی۔
مزیدپڑھیں:ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج
آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ:
دلچسپی رکھنے والے شہری acag.punjab.gov.pk کے ذریعے اپنی چھت، محفوظ چھت لون سکیم کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ پروگرام کے لیے رجسٹر ہونے کے لیے انہیں اپنی اسناد داخل کرنے کی ضرورت ہے۔
درخواست دہندگان ہاتھ سے لکھی درخواست بھی جمع کرا سکتے ہیں۔
وہ لوگ کمپیوٹر استعمال نہیں کر سکتے وہ اپنی قرض کی درخواستیں ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے دفاتر میں جمع کرائیں۔