نئے ڈرامہ سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں صائمہ نور کی شاندار اداکاری نے ناظرین کے دل جیت لیے۔

’میں منٹو نہیں ہوں‘ سے صائمہ نور ٹی وی اسکرین پر واپسی کی ہے اور اس ڈرامے میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا جارہا ہے۔ یہ ڈرامہ خلیل الرحمٰن قمر کے تحریر کردہ اور ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بنایا گیا ہے، جس میں ہمایوں سعید، سجل علی، آصف رضا میر اور اذان سمیع خان جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی دو دشمن خاندانوں کے گرد گھومتی ہے، جن کی 70 سالہ دشمنی میں اب تک 218 جانیں جا چکی ہیں۔ صائمہ نور نے آصف رضا میر کی بہن ‘ثریا’ کا کردار نبھایا ہے، جو اپنے شوہر اور بیٹے کے قتل کا بدلہ لینے کے جنون میں ہے۔

دوسری جانب ان کی اور سجل علی کی "پھوپھی بھتیجی” جوڑی بھی مداحوں کو بےحد پسند آرہی ہے اور دونوں اداکاراؤں نے زبردست کیمسٹری پیش کی ہے۔

یہی نہیں اس ڈرامے میں اداکارہ صنم سعید بھی شامل ہیں اور انہوں نے بھی اس ڈرامے سے 2019 کے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی کی ہے۔ 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

خاموشی کا وقت ختم، بابر اعظم نے پیغام جاری کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

بابر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔

Grateful to be back doing what I love ????????
Thankful for those who believed when it was quiet ???????? pic.twitter.com/OV8faTLMyS

— Babar Azam (@babarazam258) November 2, 2025

گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی، ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کا شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات تیز کرنے کا اعلان
  • 27ویں ترمیم کا فیصلہ ہو چکا، پیپلزپارٹی ٹوپی ڈرامے میں شریک: اسد قیصر
  • اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی واپسی، انڈیکس 700 پوائنٹس گر گیا
  • اقبال اسٹیڈیم میں 17 سترہ سال بعد عالمی کرکٹ کی واپسی، پاکستان کا پہلے ون ڈے میں فیلڈنگ کا فیصلہ
  • فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی 17 سال بعد واپسی، شاہین اور پروٹیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہو گا
  • وزیرِاعظم کا شاندار انتخاب، خواجہ آصف کا مشرف زیدی کی تقرری کا خیرمقدم
  • فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہنچ گئیں
  • ’بابر اعظم کی نصف سنچری کے ساتھ فارم میں واپسی، شکرگزاری کا پیغام وائرل‘
  • خاموشی کا وقت ختم، بابر اعظم نے پیغام جاری کردیا
  • طلاق سے متعلق افواہوں پر فیروز خان کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا