جھنگ، میانوالی، لیہ، ڈی آئی خان میں سیلاب، درجنوں دیہات زیر آب، سینکڑوں خاندان بے گھر
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
لاہور+ تونسہ+ ڈیرہ اسماعیل خان+ پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں+ بیورو رپورٹ) دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ سیلابی پانی سے مزید20 سے زائد دیہات زیر آب آ گئے جبکہ کئی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ متاثرین نے کہا پانی کی سطح میں مسلسل اضافے سے ان کے گھر بھی گرنے شروع ہو گئے ہیں۔ دریائے چناب کی لہروں میں طغیانی کے باعث جھنگ کے دس سے زائد دیہات زیر آب آ گئے۔ لیہ میں4 لاکھ کیوسک سے زائد پانی کا ریلہ گزرنے سے درجنوں مواضعات زیر آب ہیں جبکہ تونسہ سپر بند میں شگاف پڑنے کے بعد لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔ راجن پور کے مقام پر دریائے سندھ کے پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ سیلابی پانی سے دریا کے راستوں پر کاشت فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، سیلابی صورتحال کے باعث ضلع میانوالی کے مختلف علاقوں میں ہزاروں ایکڑ پر کاشت کی گئی مونگی اور کپاس کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب نے تباہی مچا دی، جہاں کچے کے مکین سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہو گئے ہیں۔ سیلاب سے بے گھر ہونے والے متاثرین بھکر روڈ، ڈیرہ دریا خان پل اور دیگر محفوظ مقامات پرکھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں جب کہ 200 خاندانوں کو غیر غذائی اشیاء دے چکے ہیں اور دیگر متاثرین کیلئے سروے کیا جا رہا ہے۔ میانوالی کے مختلف علاقوں میں ہزاروں ایکڑ پر کاشت کپاس کی فصل خراب ہو گئی۔ حافظ آباد میں بارشوں اور سیلاب سے ضلع کے 140 سے زائد دیہات ڈوب گئے۔ فصلیں تباہ اور مویشیوں کو چارہ ڈالنا تک دشوار ہو گیا۔ گلگت کے علاقے جوتل میں بارش کے بعد مٹی اور کیچڑ کا سیلاب آگیا جس کے نتیجے میں مکانات مکمل تباہ ہو گئے۔ سیکڑوں کنال زرعی اراضی کو نقصان پہنچا، باغات سمیت فصلیں بھی سیلاب کی نذر ہو گئیں۔ دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ ، چشمہ، گڈو اور سکھر بیراج پر بھی سیلابی صورت حال ہے۔ دریائے سندھ سے گزرنے والے سیلابی ریلے میں اٹک کی تحصیل حضرو کی 2 منزلہ پولیس چوکی دریا میں بہہ گئی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا ایک اور سپیل 28 جولائی سے شروع ہو گا، 28 سے 31 جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ خیبرپی کے کے سیاحتی علاقوں میں 29 جولائی تک سیلابی ریلوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر کی اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 27 سے 31 جولائی تک آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بارش کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں 29 جولائی کی رات سے 31 جولائی کے دوران شدید بارش متوقع ہے۔ سیلاب ، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ سیاحتی مقام کاغان میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے پھنسے117 جیپوں میں سوار 500 سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔ کاغان میں جھیل سیف الملوک جانے والی سڑک پر اچانک کلاؤڈ برسٹ کے باعث بڑا تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں 500 سے زائد سیاح اور 117 سے زائد جیپس بھی ملبے کے باعث بند راستے میں پھنس گئیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نقصان پہنچا دریائے سندھ علاقوں میں کے باعث ہو گئے
پڑھیں:
کراچی: گلستان جوہر میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 10 میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں جھونپڑیوں، خانہ بدوشوں کے سامان اور متعدد موٹرسائیکلوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق بجلی کی تاریں آپس میں ٹکرانے سے شاٹ سرکٹ ہوا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدا میں ایک فائر ٹینڈر موقع پر پہنچا، تاہم آگ کے شدت اختیار کرنے اور قریبی آبادی کو خطرہ لاحق ہونے پر مزید فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق پانچ فائر فائٹرز نے دو گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ سے جھونپڑیوں میں موجود قیمتی سامان، موٹرسائیکلیں اور مویشی جل کر راکھ ہو گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔